سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 342 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 342

سبیل الرشاد جلد چہارم 342 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر صاحب انصار اللہ سے دریافت فرمایا کہ جو مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے فلائرز (Flyers) تقسیم کئے ہیں اس میں انصار اللہ نے کیا کام کیا ہے؟ صدر صاحب مجلس انصار الله جرمنی نے بتایا کہ انہوں نے دو لاکھ کی تعداد میں فلائر ز تقسیم کئے ہیں۔حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ نے کم تقسیم کئے ہیں۔آپ خود بھی سکیم بنایا کریں۔اب انصار اللہ یو کے کو نہ تو میں نے کہا تھا اور نہ امیر صاحب یو کے نے کہا تھا کہ Pathway to Peace کو پرنٹ کرواؤ اور تقسیم کرو۔انہوں نے خود ہی سکیم بنائی ہے اور پرنٹ کروائی ہے۔جماعت پر بوجھ نہیں ڈالا۔اسی طرح آپ کو بھی کرنا چاہئے۔بہت سارا لٹریچر ہے جس کا بوجھ جماعت پر ڈالتے ہیں کہ آپ شائع کروا ئیں۔ذیلی تنظیموں کا بھی کام ہے کہ با قاعدہ اجازت حاصل کر کے یہ مرکزی کتابیں خود بھی شائع کروایا کریں اور پھر تقسیم بھی کیا کریں۔اب آپ کو کچھ active ہونا پڑے گا۔انصار وقف عارضی کریں اور قرآن کریم پڑھائیں نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انصار اللہ کے بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو فارغ بیٹھے ہیں اور کوئی کام نہیں۔ان میں سے جن کو قرآن کریم آتا ہے وہ وقف عارضی کریں اور اپنی جماعتوں کو قرآن کریم پڑھایا کریں۔معلمین اور مربیان تو یہاں اتنے نہیں ہیں کہ ہر سینٹر میں موجود ہوں اس لئے ہر سینٹر میں weekend پر قرآن کریم پڑھانے کیلئے انصار وقف عارضی کریں تو کافی مدد ہو جائے گی۔اور جو انصار فارغ بیٹھے ہیں ان کی مصروفیت بھی ہو جائے گی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ تعلیم القرآن کی کیا سکیم ہے؟ اس پر سیکرٹری تعلیم القرآن ووقف عارضی نے بتایا کہ نصاب کے مطابق قرآن کلاس کا انعقاد ہورہا ہے اور اس کلاس میں 25 سے 30 لوگ شامل ہوتے ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اس کی زیادہ publicity کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔اس کا اعلان جماعتوں کو دیں اور چھوٹی جماعتوں کے صدر ان کو دیں کہ وہ اپنی مسجدوں سینٹرز میں اعلان کریں اور اسی طرح ذیلی تنظیموں کو بھی دیں۔اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں اور proper فالواپ (follow up) کریں۔انصار اللہ کو جماعتی نظام کے ساتھ مل کر رشتہ ناطہ کے مسائل حل کرنے چاہئیں اس کے بعد سیکرٹری رشتہ ناطہ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ