سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 344
سبیل الرشاد جلد چہارم 344 عہد یداران سن کر اس پر عمل بھی کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تمام عہدیداران کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا: عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں، نمازیں پڑھیں ، مسجدیں آباد کریں۔یہاں خطبات سننے کی طرف کافی توجہ ہے لیکن اس پر عمل بھی کریں۔صرف یہ نہ کہیں کہ فلاں واقعہ بڑا اچھا لگا بلکہ اس پر عمل بھی کریں۔اسی طرح اور بھی تربیتی پہلو ہیں اگر اُن سب کو مد نظر رکھیں تو عہد یدار ہی انقلاب لانے والے بن جائیں گئے الفضل انٹر نیشنل 15 فروری 2013ء) انصار اللہ کو جماعتی نظام کے ساتھ مل کر رشتہ ناطہ کے مسائل حل کرنے چاہیئے سیکرٹری رشتہ ناطہ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ رشتہ ناطہ کیلئے ایک مرکزی طور پر بھی کمیٹی ہونی چاہئے اور ایک مقامی طور پر بھی۔اسی طرح ریجنل لیول پر بھی ہو۔کمیٹی میں ذیلی تنظیموں کے صدر شامل ہونے چاہئیں۔لجنہ کی صدر بھی شامل ہوں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ لجنہ کے اندر رشتہ ناطہ کا کوئی شعبہ نہیں ہے اور نہ لجنہ کو کوئی اختیار ہے۔اسی طرح سیمینار منعقد کرنے کا اختیار نہ لجنہ کو ہے اور نہ خدام الاحمدیہ کو اور نہ ہی انصاراللہ کو ہے۔جو بھی کرنا ہے وہ جماعتی طور پر ، مرکزی طور پر ہونا چاہئے اور اگر ریجنل سطح پر کرنا ہے تو ریجنل امراء کے تحت ہونا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل 8 فروری 2013ء)