سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 98 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 98

سبیل الرشاد جلد چہارم 98 98 سے تعلق رکھتا ہے تو میرے نزدیک اسے نظام جماعت کا کوئی احساس نہیں ہے۔اور خاص طور پر عہدیداران کو یہ خاص احتیاط کرنی چاہئے " خطبات مسرور جلد 3 صفحہ 538-539) پچاس فیصد انصار ایسے ہوں جن کے ہاں الفضل آتا ہو حضور انور کے ساتھ اراکین مجلس عاملہ مجلس انصار الله جرمنی کی میٹنگ مورخہ 3 ستمبر 2005ء کو ہوئی۔جس میں حضور انور نے دعا کے بعد تمام قائدین سے باری باری ان کی کارگزاری کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ہدایات دیں۔قائد عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ آپ خود مستعد ہوں اور اپنی تجنید مکمل کریں۔قائد عمومی نے بتایا کہ جماعت نے تجنید تیار کی ہے وہاں سے ہم لے رہے ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ انصار اللہ کی اپنی تجنید مکمل کریں جماعتی نظام کو ذیلی تنظیموں کی مدد کرنی چاہئے اور ذیلی تنظیموں کو جماعت کی مدد کرنی چاہئے۔نو مبائعین کی تربیت کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ انصار جو آپ کے ذریعہ احمدی نہیں ہوئے وہ آپ کے تحت آنے چاہئیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا اپنی مجالس کے زعماء کو کہیں کہ ان نو مبائعین کے گھروں میں جائیں۔ان سے رابطہ کریں۔ان کو نماز سکھائیں۔جو مسلمان نہیں ہیں۔فرمایا جب کوئی نو مبائع جگہ تبدیل کرے تو آپ کو علم ہونا چاہئے کہ وہ کس علاقہ میں منتقل ہوا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا گزشتہ دس سالوں میں انصار اللہ کی جو بیعتیں ہوئی ہیں ان کو تلاش کریں۔اس کام کیلئے کافی توجہ کی ضرورت ہے۔قائد تعلیم نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ انصار کو پورے سال کا لائحہ عمل دیا جاتا ہے۔رسالہ الوصیت پڑھنے کیلئے دیا ہوا ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ اس کی معین رپورٹ آپ کو آنی چاہئے کہ کتوں نے پڑھ لیا ہے۔عاملہ ممبران کا بھی جائزہ لیں کہ کتنوں نے یہ کتاب پڑھی ہے۔مرکزی طور پر سارے ملک کے انصار سے امتحان لیں۔فرمایا کسی کتاب کے چند صفحے دے دیں۔بے شک کتاب دیکھ کر حل کر دیں یہ کام کر لیں۔بہت بڑا کام ہے۔قائد مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار کے بجٹ اور ماہانہ چندوں کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ تجنید کے مطابق تمام انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔قائد اشاعت نے بتایا کہ الفضل انٹر نیشنل میں انصار اللہ جرمنی کا رسالہ ”الناصر“ شائع ہوتا ہے۔