سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 99
99 سبیل الرشاد جلد چہارم حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا الفضل انٹرنیشنل کتنے انصار پڑھتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کتنے انصار کے گھروں میں الفضل آتا ہے۔آپ کی مجلس عاملہ، ریجنل عاملہ اور مقامی مجالس عاملہ کو بھی آنا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا پندرہ صد کی تعداد میں اس کی خریداری بڑھائیں، پچاس فی صد انصار ایسے ہونے چاہئیں جن کے ہاں الفضل آتا ہو۔قائد تربیت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ صف دوم کے انصار کو نمازوں کی ادائیگی اور تلاوت قرآن کریم کی طرف توجہ دلائیں۔فرمایا چھوٹی مجالس میں اپنے زعماء کو Active کریں۔جن کے گھر نماز سنٹر سے دور ہیں وہ اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ نماز پڑھا کریں۔قرآن کریم پڑھنے کی عادت ڈالا کریں۔قائد خدمت خلق ( ایثار ) کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ انصار ہسپتالوں میں جا کر مریضوں، بوڑھوں کا حال پوچھیں اور پھل، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں۔دوسرے ملکوں سے یہاں لوگ آئے ہوئے ہیں ان کے جا کر حالات دیکھیں اور ان سے تعلقات بنا ئیں۔قائد تحریک جدید کو نے ہدایت فرمائی کہ آپ کا تحریک جدید کا چندہ جماعت کی وصولی کا 1/4 ہونا چاہئے۔قائد عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی جن مجالس سے ماہانہ رپورٹس نہیں آتیں وہاں سے باقاعدگی سے رپورٹس آنی چاہئیں۔باقی مجالس کو بھی Active کریں اور تمام مجالس رپورٹس بھیجیں۔حضورا نور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب مجلس انصاراللہ کو ہدایت فرمائی کہ جو انصار لازمی چندہ نہیں دے رہے وہ لازمی چندہ دیں گے تو ان سے مجلس انصاراللہ کا قبول ہوگا۔جو مجلس انصاراللہ کا چندہ دیتا ہے اور لازمی نہیں دیتا تو وہ اس کا انصار اللہ کا چندہ لا زمی چندہ میں شمار کیا جائے اور جماعت کے کھانہ میں چلا جائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو شخص کہتا ہے کہ میری آمداتنی ہے، میں اس پر اتنا دوں گا تو آپ لکھ لیں اور اس سے لے لیا کریں۔اصل مقصد یہ ہے کہ تربیت ہونی چاہئے۔نفس کی اصلاح ہو، دین کی طرف رجحان ہو ، خدا کی عبادت کی طرف توجہ پیدا ہو، اللہ کے حکموں پر عمل کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو موصی ہے اس کو سمجھانا چاہئے کہ وصیت کرنے کے بعد تم نے اعلیٰ معیار کی قربانی کا وعدہ کیا ہے۔ایک عہد کیا ہے۔اپنے اس عہد اور اعلیٰ معیار کی قربانی سے پھر رہے ہو۔فرمایا جو موصی نہیں ہیں ان کو بھی سمجھاتے رہنا چاہئے کہ یہ چندہ بھی جماعت کی طرف سے مقرر شدہ ہے۔ذیلی