سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 376
376 سبیل الرشاد جلد چہارم صدر صاحب انصار اللہ ملائشیا نے عرض کیا کہ ملائشیا میں جو پاکستانی احمدی ہیں ان میں بہت سے چندہ ملائشیا میں ادا نہیں کرتے بلکہ پاکستان میں ادا کرتے ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ ایک تو کوئی پاکستانی احمدی نہیں ہے۔احمدی، احمدی ہے خواہ کسی بھی ملک کا ہو، دوسرے جو پاکستان سے ملائشیا آر ہے ہیں وہ آپ کے لئے مثال نہیں ہیں۔باقی جہاں تک چندہ کی ادائیگی کا سوال ہے تو اس کے لئے اصول یہ ہے کہ جو شخص جہاں بھی رہتا ہے اور جہاں مقیم ہے اور آمد بھی ہورہی ہے تو وہیں اپنے قیام کے علاقہ میں، جماعت میں چندہ دیتا ہے۔اگر ملائشیا میں آمد ہو رہی ہے تو پھر ملائشیا میں ہی چندہ دینا ہوگا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر صاحب انصار اللہ ملائشیا کو ایک انتظامی ہدایت فرمائی کہ ایسے احباب کی جو ملائشیا میں رہتے ہوئے چندہ پاکستان میں ادا کر رہے ہیں ایک جائزہ فہرست پیش کی جائے۔میٹنگ میں نو مبایع کے حوالہ سے بات ہوئی تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نومبایع تین سال کے لئے ہوتا ہے اس کے بعد جماعت کی Main Stream میں آجاتا ہے۔اگر وہ تین سال میں مستعد اور فعال نہیں ہو سکا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پروگرام اور کوششیں منظم نہیں ہیں۔حضور انور نے فرمایا ہر نئے آنے والے کو آپ نے جماعت کی Main Stream میں لانا ہے۔ملائشیا کے ممبران نے بتایا کہ آجکل ملائشیا میں ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔مولویوں نے کہا ہے کہ غیر مسلم، عیسائی اللہ کا لفظ استعمال نہیں کر سکتے اور کورٹ نے بھی اسی طرح کا فیصلہ دیا ہے۔اس پر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا جب قرآن کہتا ہے کہ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا الله» (آل عمران : 65) کہ اے اہل کتاب! ” اُس کلمہ کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کریں“۔پس جب قرآن کریم کہتا ہے کہ سب مذاہب اللہ کا لفظ استعمال کر سکتے ہیں تو پھر مسلمان کس طرح کہتے ہیں کہ عیسائی، غیر مسلم نہیں حضور انور نے فرمایا کہ عیسائیوں کو قرآن کریم کی یہ آیت بتا ئیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ حق دیا ہے کہ اللہ کا لفظ استعمال کرو۔تو پھر وہ آگے خود ہی اس معاملہ کو اٹھائیں۔الفضل انٹرنیشنل 18اکتوبر 2013ء)