سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 375
سبیل الرشاد جلد چہارم 375 صاحب نیشنل صدر صاحب جماعت کے ساتھ مل کر ایک کیلنڈر بنالیں جس میں باہمی مشورہ کے ساتھ جماعتی پروگرام اور ذیلی تنظیموں کے پروگرام کے دن بھی معین ہو جائیں۔پروگرام معین کرتے ہوئے پہلے جماعت کے پروگرام آرگنائز (Organize) ہوں گے اس کے بعد باقی دنوں میں ذیلی تنظیموں کے پروگرام معین کر لیں۔حضور انور نے فرمایا: جو بھی بڑی جماعتیں ہیں یو کے وغیرہ انہوں نے یہ کیلنڈر (Calendar) بنائے ہوئے ہیں۔صرف سینٹرل لیول پر نہیں بنائے بلکہ لوکل لیول پر بھی بنائے ہوئے ہیں اور ہر گھر میں یہ کیلنڈر دیا ہوا ہے۔انصار ، خدام اور لجنہ کا ہر مر جانتا ہے کہ ہمارا پروگرام کب ہے، انصار کا پروگرام کس دن کیا ہے؟ خدام کا کب ہے اور لجنہ کا کب ہے اور کیا پروگرام ہے۔ہر ماہ ، ہر ایک کو یہ پتہ ہوتا ہے کہ کیا پروگرام ہیں۔ملائشیا کے صدر مجلس انصار اللہ نے بتایا کہ ہمارے 171 انصار ہیں اور اس تعداد کا پچاس فیصد موصی ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ آپ اپنی تعداد اور بڑھائیں اور آئندہ سال تک یہ تعداد ایک ہزار ایک سو اکہتر تک لے جائیں اور پھر اسی نسبت سے اضافہ کرتے رہیں۔میانمار (برما) کی مجلس عاملہ انصار اللہ کے ایک ممبر نے بتایا کہ ہم حضور انور کا خطبہ جمعہ با قاعدہ اردو زبان میں سنتے ہیں اور تبلیغ کے حوالہ سے بتایا کہ صدر صاحب جماعت کی طرف سے انصار، خدام اور لجنہ کو با قاعدہ تبلیغ کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے۔حضور انور نے فرمایا جو جماعتیں Active ہیں وہ صرف تبلیغ کا ہی ٹارگٹ نہیں دیتیں بلکہ تحریک جدید اور وقف جدید کا ٹارگٹ بھی دیتی ہیں۔جماعتی طور پر ان تحریکات میں جو چندہ لیا جاتا ہے وہ علیحدہ ہے۔ذیلی تنظیمیں اس کے علاوہ اپنا ٹارگٹ پورا کرتی ہیں۔جماعت یو کے نے لجنہ اماءاللہ یوکے کو دولاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ کا ٹارگٹ دیا تھا۔میں نے بڑھا کر تین لاکھ پچیس ہزار کر دیا جو لجنہ یو کے نے پورا کر دیا۔صدر صاحب مجلس انصاراللہ انڈونیشیا نے بتایا کہ 3200 رانصار تحریک جدید چندہ کے نظام میں شامل ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا آپ اپنی تجنید درست کریں اور اپنے سب انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔آپ کے انصار کی تعداد تو ہیں ہزار تک ہونی چاہئے۔حضور انور نے صدر صاحب انصار اللہ ملائشیا کو فرمایا کہ آپ کی گیارہ مجالس ہیں۔ہر مجلس کی عاملہ کا ہر ممبر سال میں ایک بیعت کروائے تو آپ کی سال میں 133 بیعتیں ہو جائیں گی۔یہی ہدایت انڈونیشیا، سنگا پور اور باقی ممالک کے لئے بھی ہے کہ ہر مجلس کی عاملہ کا ہر مہر سال میں کم از کم ایک ایک بیعت کروائے۔حضور انور نے فرمایا کہ تھائی لینڈ والے اور فلپائن والے بھی اب منظم ہو کر کام کریں۔