سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 377 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 377

سبیل الرشاد جلد چہارم 377 ذیلی تنظیموں کے چندوں کا بقایا دار ذیلی تنظیم اور جماعت کا عہد یدار نہیں بن سکتا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 120اکتوبر 2013ء کو نیشنل مجلس خدام الاحمدیہ آسٹریلیا کی میٹنگ کے دوران ہدایت دیتے ہوئے فرمایا ”جو شخص ناصر ہو یا خادم ہو اگر اپنی اپنی ذیلی تنظیم کے چندوں کا بقایا دار ہے تو وہ نہ ذیلی تنظیم کا عہد یدار بن سکتا ہے اور نہ ہی جماعت کا عہد یدار بن سکتا ہے“۔الفضل انٹرنیشنل 13 دسمبر 2013ء) انصار کی نمازوں کا ریکارڈ رکھیں 20 اکتوبر 2013 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ آسٹریلیا کو ہدایات دیتے ہوئے سب سے پہلے قائد عمومی سے حضور انور نے مجالس کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا قائد عمومی نے بتایا کہ انصار اللہ کی 14 مجالس ہیں اور سب کی طرف سے با قاعدہ رپورٹس آتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ ان کی ساری رپورٹس پڑھ کر، ٹیلی فون پر نہیں بلکہ لکھ کر تبرہ بھجوایا کریں۔ہر رپورٹ پر تبصرہ ہونا چاہئے یہ ضروری ہے۔قائد مال نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انصار کی تعداد 411 ہے اور ہمارا کل سالانہ بجٹ 92 ہزار ڈالرز ہے۔حضور انور نے فرمایا: بعض انصار تو بہت اچھا کمانے والے ہیں اس لئے آپ کا چندہ اس سے بہت بڑھ سکتا ہے اور دو گنا بھی ہوسکتا ہے۔قائد تبلیغ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیعتوں کے بارہ میں دریافت فرمایا جس پر قائد تبلیغ نے بتایا کہ انصار اللہ نے آٹھ بیعتیں کروائی ہیں۔حضور انور نے فرمایا ان سے مستقل رابطہ رکھیں اور ان کی تربیت کر کے باقاعدہ نظام جماعت کا حصہ بنائیں۔حضور انور نے فرمایا: اپنا سال کا چھپیں تمہیں بیعتوں کا ٹارگٹ رکھیں اور پھر کوشش کر کے اس ٹارگٹ کو حاصل کریں۔آسٹریلیا میں مختلف اقوام آباد ہیں۔ان میں تبلیغ کے لئے منصوبہ بندی کریں اور بیعتیں کروا ئیں۔آپ کوشش کر کے اس ٹارگٹ سے زیادہ بیعتیں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔قائد تربیت نے بتایا کہ انہیں ابھی کام سنبھالے نو ، دس ماہ کا عرصہ ہوا ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ