سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 373 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 373

سبیل الرشاد جلد چہارم 373 کیا ہے۔سب پڑھیں اور اس کے مطابق اپنے شعبہ کی پلانگ (Planning) کریں۔صدر صاحب انصار اللہ انڈونیشیا نے بتایا کہ ہمارا سالانہ اجتماع امسال نومبر میں ہو رہا ہے۔امسال صدر مجلس انصار اللہ کا انتخاب بھی ہے اس کی اجازت کے لئے لکھا ہے۔اس پر حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ امیر صاحب انڈونیشیا عبدالباسط صاحب آپ کا انتخاب کروائیں گے۔سنگاپور کے صدر صاحب سے بھی حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کی ٹرم کب ختم ہو رہی ہے۔صدر صاحب انصار اللہ نے بتایا کہ پہلی ٹرم ہے جو اس سال مکمل ہورہی ہے۔حضور انور نے ہدایات فرمائی کہ حسن بصری صاحب مبلغ انچارج سنگا پور آپ کا انتخاب کروائیں گے۔ملائشیا کے صدر مجلس انصار اللہ نے بتایا کہ ملائشیا میں امسال صدر مجلس انصار اللہ کی دوسالہ ٹرم ختم ہورہی ہے اور اس سال انتخاب ہے اور موجودہ صدر کی یہ تیسری ٹرم ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ ایک صد ردودو سال کی تین ٹرم تک جا سکتا ہے یعنی چھ سال تک۔اس کے بعد انتخاب میں اس کا نام پیش نہیں ہوسکتا، نیا صدر منتخب ہوگا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: نئے صدر کی ایک ٹرم کے بعد اگر لوگ پسند کریں کہ سابقہ صدر دوبارہ آئے تو اس ایک ٹرم کے بعد سابقہ صدر دوبارہ منتخب ہو سکتا ہے اور اُس کا نام صدارت کے لئے پیش کیا جا سکتا ہے۔سابقہ صدر کو چوتھی ٹرم دیئے جانے کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نائب صدر مجلس کے تحت میٹنگ میں اگر مجلس عاملہ یہ تجویز دے کہ صدر نے بہت اچھا کام کیا ہے اس کو چوتھی ٹیم کے لئے موقع دیا جائے تو یہ معاملہ خلیفتہ اسیح کی خدمت میں اجازت کے لئے پیش ہوتا ہے۔پھر یہ خلیفتہ اسیح کا اختیار ہے کہ منظوری دے یا نہ دے۔حضور انور نے فرمایا بہتر یہی طریق ہے کہ تین ٹرم پوری ہونے کے بعد نیا صدر نتخب ہو حضور انور ایدہ الہ تعالی نے ایک اصولی دایت دیتے ہوئے فرمایا کہ تمام ذیلی تنظیمیں انصار، خدام اور لجنہ براہ راست مجھ سے رابطہ کریں گی۔یہ تینوں ذیلی تنظیمیں براہ راست خلیفتہ اسیح کے ماتحت ہیں اور جماعت کی Main Stream کا حصہ بھی ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جب ذیلی تنظیموں کا قیام فرمایا تھا تو آپ نے ذیلی تنظیموں کے قیام کا یہ مقصد بیان فرمایا تھا کہ اگر جماعت کا نظام کمزور ہو اور ذیلی تنظیمیں یا کوئی بھی ایک ذیلی تنظیم فعال ہو تو جماعت ترقی کرتی رہتی ہے۔اگر ذیلی تنظیمیں مستعد اور فعال نہ ہوں لیکن جماعتی نظام