سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 372 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 372

372 سبیل الرشاد جلد چہارم طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔لوگوں کو توجہ کرنی چاہئے۔اگر جلسے کے دوسرے دن کی تقریر کو غور سے سنیں ، جو یہاں یو کے (UK) میں میں کرتا ہوں تو ہر ایک کو پتہ چل جائے گا کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کے پیسے میں کتنی برکت ڈالی ہوئی ہے اور کس طرح کام کی وسعت ہو رہی ہے اور کس طرح کام کا پھیلاؤ ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر سال اس پیسے کو کتنے پھل لگا رہا ہے اور کس طرح لگارہا ہے؟ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سب اخراجات احباب جماعت کی مالی قربانیوں سے ہوتے ہیں افضل انٹرنیشنل 30 اگست 2013ء) مجلس عاملہ کا ہر ممبر سال میں ایک بیعت کروائے مورخہ 25 ستمبر 2013ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سنگا پور، انڈونیشا، ملائشیا ، تھائی لینڈ، فلپائن اور برما کے اراکین مجالس عاملہ انصار اللہ سے باری باری تمام ملکوں کی مجالس کا جائزہ لیا اور ہدایات فرمائیں۔سب سے قبل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تھائی لینڈ کی عاملہ انصار اللہ کے ممبران سے دریافت فرمایا کہ کیا آپ کی ساری عاملہ نے انصار اللہ کا دستور اساسی پڑھ لیا ہے۔حضور انور نے فرمایا: آپ سب پڑھیں ، عاملہ کا ہر ممبر پڑھے، اگر اس کا تھائی زبان میں ترجمہ نہیں ہوا تو اس کا ترجمہ کریں۔ہر قائد کو علم ہونا چاہئے کہ اُس کے سپر د جو شعبہ ہے، اُس کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔کیا کام ہیں۔ہر ایک اس کے مطابق اپنے پروگرام بنائے۔فلپائن اور میانمار (برما) کے ممبران کو بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہی ہدایت فرمائی کہ آپ کی عاملہ کے ہر ممبر کو، ہر قائد کو انصار اللہ کا دستور اساسی پڑھنا چاہئے۔برما کو یہ بھی ہدایت فرمائی کہ اپنے دستور اساسی کا برمی زبان میں ترجمہ بھی کروائیں۔انڈونیشیا، سنگا پور اور ملائشیا کی مجالس عاملہ انصار اللہ کے قائدین سے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کیا آپ سبھی نے اپنا دستور اساسی پڑھ لیا ہے۔حضور انور نے فرمایا عاملہ کا ہرممبر پڑھے۔عاملہ کے ہر ممبر کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ اس کی کیا ڈیوٹی ہے۔صدر صاحب مجلس انصاراللہ سنگا پور کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ لندن سے انصار اللہ کا کانسٹی ٹیوشن (Constitution) منگوائیں اور ہر عاملہ مہر اپنے شعبہ کے فرائض پڑھے اور اس کے مطابق ہر شعبہ اپنا پلان (Plan) بنائے اور آپ اپنے ہر قائد کو Active کریں اور فعال بنائیں۔صدر صاحب انصار اللہ ملائشیا کو حضور انور نے فرمایا کہ آپ کے سب قائدین بھی کانسٹی ٹیوشن کو پڑھیں۔اس میں ہر شعبہ کے لئے گائیڈ لائن (Guide۔line) ہے۔ہر قائد کو علم ہونا چاہئے کہ اس کی ڈیوٹی