سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 374 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 374

374 سبیل الرشاد جلد چہارم Active ہو تو تب بھی جماعت آہستہ آہستہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔لیکن اگر جماعتی نظام بھی فعال ہو اور ذیلی تنظیمیں بھی فعال اور مستعد ہوں تو پھر جماعت کئی گنا تیزی سے ترقی کرتی ہے اور جماعت کا قدم غیر معمولی طور پر آگے بڑھتا ہے۔حضور انور نے فرمایا: تینوں ذیلی تنظیمیں اپنی ماہانہ رپورٹس براہ راست مجھے بھجوایا کریں۔لندن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں تینوں ذیلی تنظیموں کے شعبے ہیں، ان کے آفسز ہیں جو سارا ریکارڈ رکھتے ہیں اور رپورٹس پر با قاعدہ حضور انور کی ہدایات بھجوائی جاتی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے انڈونیشیا کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ انڈونیشیا میں تین ہزار سے زائد جزائر ہیں۔آپ تبلیغ کے لئے ایسے چھوٹے جزیروں کا انتخاب کریں جہاں مخالفت نہیں ہے۔ایک جزیرہ کا انتخاب کرلیں اور وہاں مضبوط جماعت قائم کریں۔اسی طرح ایسے جزائر جہاں عیسائیوں کی آبادی زیادہ ہے اور مولویوں کا اثر نہیں ہے وہاں بھی تبلیغ کے پروگرام بنا ئیں اور با قاعدہ پلاننگ کر کے کام کریں۔حضور انور نے فرمایا جو انصار اللہ کا چندہ نہیں دیتے وہ جماعت کی مجلس عاملہ کے ممبر ز بھی نہیں بن سکتے اور نہ ہی مجلس انصار اللہ کی عاملہ کے ممبرز بن سکتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب مجلس انصار اللہ سنگا پور کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ اپنا پروگرام بنا ئیں اور جماعت کی نیشنل مجلس عاملہ اپنا پروگرام بنائے۔اگر کوئی پروگرام اجتماعی طور پر کرنا ہے تو با قاعدہ اپنی رپورٹس میں ذکر کریں کہ خدام، انصار اور جماعت نے مل کر اکٹھا یہ پروگرام کیا ہے۔لیکن ذیلی تنظیموں کے اپنے علیحدہ پر وگرام بھی ہونے چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا: اگر مجلس انصار اللہ اپنا کوئی پروگرام بنارہی ہے۔اپنے کسی جلسہ کا پروگرام ہے یا اجتماع کا پروگرام ہے تو پروگرام بناتے ہوئے یہ دیکھیں کہ جماعت کے پروگرام سے Clash نہ ہو۔اگر جماعت کے پروگرام سے متصادم ہے تو پھر جماعتی پروگرام کو اولیت ہوگی۔آپ اپنا پروگرام کسی اور تاریخ میں رکھ لیں۔حضور انور نے فرمایا مثلاً آپ نے کسی گاؤں یا چھوٹے علاقہ میں اپنا تبلیغ کا پروگرام رکھا ہے۔دوسری طرف اسی علاقہ میں جماعت نے بھی اپنا پروگرام بنایا ہوا ہے تو پھر جماعت کا پروگرام ہوگا ، آپ کا نہیں۔آپ سب جماعت کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔حضور انور نے فرمایا کہ پروگراموں کے لئے دن معین کرنے کا طریق یہ ہے کہ سال کے شروع میں امیر