سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 164
سبیل الرشاد جلد چہارم 164 لذت اور روشنی آتی ہے۔مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں جس قدرا طاعت کی ضرورت ہے مگر ہاں شرط یہ ہے کہ سچی اطاعت ہو اور یہی مشکل امر ہے۔اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کرنا ضروری ہوتا ہے" پھر فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ تو حید کو پسند فرماتا ہے اور یہ وحدت قائم نہیں ہو سکتی جب تک اطاعت نہ کی جائے" پس اپنے اطاعت کے معیار کو بلند کریں۔ہر سطح پر اپنی اطاعت کو سمجھیں۔عہدیداران اپنے سے بالا عہد یدار ان کی اطاعت کریں۔احباب جماعت اپنے عہدیداران کی اطاعت کریں اور سب مل کر خلافت سے بچے تعلق اور اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھا ئیں۔یادرکھیں کہ آج خلافت احمد یہ ہی ہے جس کے ذریعہ غلبہ اسلام ہوگا۔اسی سے حقیقی تو حید کا درس ملے گا اور اسی کے ذریعہ سے عالمی وحدت کا قیام عمل میں آئے گا۔اللہ آپ سب کو اور آپ کی آئندہ نسلوں کو خلافت کی لڑی میں پروئے رکھے اور اطاعت کے اعلیٰ نمونے قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آمین۔والسلام خاکسار دستخط) مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ہفت روزہ بدر قادیان 14 دسمبر 2006ء) ذیلی تنظیموں کو نو جوانوں کو سنبھالنا چاہئے اور ہنر سکھلا کر بیکاری کا خاتمہ کرنا چاہئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 3 نومبر 2006ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔ایک مطالبہ نو جوانوں کا بریکاری کی عادت ختم کرنے کا تھا۔یہ بھی بڑی خطرناک بیماری ہے اور بڑھتی جا رہی ہے۔پاکستان میں بعض بے کار نو جوان اس لئے بے کار ہیں کہ یا تو ان کے جو رشتہ دار، والدین، بھائی وغیرہ باہر ہیں وہ باہر سے رقم بھیج دیتے ہیں اس لئے ذمہ داری کا احساس نہیں۔یا اس امید پر بیٹھے ہیں کہ باہر جانا ہے۔اب باہر جانا بھی اتنا آسان نہیں رہا، ان لوگوں کو بھی غلط امیدوں پر نہیں بیٹھنا چاہئے۔اور جو آتے ہیں ان کے بھی یہاں اتنی آسانی سے کیس پاس نہیں ہوتے۔اس لئے بلا وجہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے اور دھوکے میں نہ رہیں۔اپنے نفس کو دھوکہ نہ دیں اور اپنے آپ کو سنبھالیں۔جماعت اور ذیلی تنظیموں کو بھی اس بارے میں معین پروگرام بنانا چاہئے اور نو جوانوں کو سنبھالنا چاہئے۔یہ لوگ جو فارغ