سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 149 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 149

149 سبیل الرشاد جلد چہارم یہ سکیم مجلس عاملہ سے منظور ہو۔اس کے بعد ہر قائد اپنی سکیم پر عملدرآمد کروائے۔یہ اس کی ذمہ داری ہے۔قائد ذہانت وصحت جسمانی کوحضور انور نے ہدایت فرمائی کہ اپنی سکیم بنا کر مجلس عاملہ میں ڈسکس کریں اور کام کریں۔قائد تعلیم کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جن انصار کو قرآن کریم کا ترجمہ نہیں آتا ان کو قرآن مجید کا ترجمہ سکھائیں۔نماز سکھائیں، نماز کا ترجمہ سکھائیں۔دعا ئیں سکھائیں، احادیث سکھائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب پڑھنے کے لئے دیں اور سال کے آخر پر اس کا امتحان لیں۔انصار بے شک کتاب دیکھ کر امتحان دیں۔فرمایا انصار کو جماعت کی بنیادی تعلیم کا پتہ ہونا چاہئے۔کئی لوگوں کو جماعت کی بنیادی تعلیم کا علم ہی نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا مجالس سے صدر مجلس، قائد عمومی اور ہر قائد کا رابطہ رہنا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ قائد تعلیم کا یہ کام ہے کہ وہ جائزہ لے کہ انصار کو نماز آتی ہے یا نہیں۔کتنوں نے نماز یا اس کا ترجمہ یاد کر لیا ہے۔کتنے روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔کتنے انصار ایسے ہیں جو اپنے گھروں سے بچوں کو نماز کے لئے لاتے ہیں اور ان کے بچے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں اور وہ با قاعدہ اس معاملہ میں اپنے بچوں کی نگرانی کرتے ہیں اور اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں کہ وہ باہر پھر کر اپنا وقت ضائع تو نہیں کر رہے۔اپنے سکول کی پڑھائی کر رہے ہیں اور دینی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔بچوں کی نگرانی کرنا بھی باپ کا کام ہے۔قائد مال سے حضور انور نے ان کے بجٹ کے بارہ میں دریافت فرمایا اور انصار کی آمد اور فی کس چندہ کے معیار کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ آپ کے چندہ میں جو مرکز کا حصہ ہے وہ با قاعدہ مرکزی ریز روفنڈ میں جمع ہونا چاہئے۔قائد تجنید سے حضور انور نے انصار کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا اور فرمایا کیا آپ کی جو تجنید ہے آپ اس سے مطمئن ہیں۔قائد دعوت الی اللہ کے پروگراموں کا حضور انور نے تفصیل سے جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ اپنے ساتھ کوئی اسسٹنٹ لگائیں۔دعوت الی اللہ نہیں ہو رہی۔آپ کو تو سارا آئی لینڈ احمدی کر لینا چاہئے۔دعوت الی اللہ کے لئے رابطے کریں، ذاتی تعلقات بڑھائیں۔ہر مذہب کو اس کے مطابق لٹریچر دیں۔حضور انور نے فرمایا کہ نئے احمدی بہت کم ہوئے ہیں۔پرانے احمدیوں کے بچے آگے بڑھے ہیں۔آپ نئے احمدی بھی بنائیں۔حضور انور نے فرمایا آپ نے دعوت الی اللہ کے لئے جو لٹریچر تیار کیا ہے وہ لوگوں تک بھی پہنچنا چاہئے۔پھر اس کا تتبع (Follow Up) ہونا چاہئے۔چھوڑنا نہیں چاہئے۔اگر Follow Up نہیں کریں