سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 148 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 148

سبیل الرشاد جلد چہارم 148 جہاں جماعت قائم نہیں وہاں مجلس انصار اللہ قائم ہو سکتی ہے اراکین نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ نبی کی میٹنگ مؤرخہ 30 اپریل 2006ء بروز اتوار حضور انور کے ساتھ مسجد فضل عمرصودا میں ہوئی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے باری باری تمام قائدین سے ان کے کام کی رپورٹ طلب فرمائی اور جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔قائد عمومی سے حضور انور نے مجالس کے بارہ میں دریافت فرمایا اور جماعت اور مجلس کا فرق سمجھایا۔حضور انور نے ہدایت فرمائی جن دونئی جگہوں پر انصار موجود ہیں وہاں بھی اپنی مجلس قائم کریں۔فرمایا انصار اللہ کی ذیلی تنظیم کو کسی جگہ اپنی مجلس قائم کرنے کے لئے وہاں جماعت کا قائم ہونا ضروری نہیں ہے۔اگر کسی علاقہ میں جماعت قائم نہیں اور آپ اپنی مجلس قائم کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔اسی طرح اگر کسی علاقہ میں ایک جماعت ہے تو آپ اپنی سہولت کے لئے اس ایک جماعت میں دو تین یا زائد مجالس حسب ضرورت قائم کر سکتے ہیں۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جو مجالس آپ کو رپورٹ بھجوانے میں فعال (Active) نہیں ہیں۔ان کو بار بار یاد دہانی کروائیں اور Active کریں۔حضور انور نے صدر مجلس انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ جب صدر مجلس انصار اللہ کو اپنی منظوری حاصل ہوتی ہے تو اسے جلد مجلس عاملہ نامزد کر کے منظوری حاصل کرنی چاہئے اور مجالس میں زعماء کا انتخاب کر کے اس کی منظوری صدر مجلس کو خود دینی چاہئے۔حضور انور نے ایک معاملہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی مجلس کا زعیم نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ کا ممبر نہیں ہوتا۔حضور انور نے فرمایا جب تک نئے زعیم اور اس کی عاملہ چارج نہ لے تو پہلے زعیم اور اس کی عاملہ کام کرتی رہتی ہے۔اس طرح کہیں بھی کام میں روک نہیں آتی اور خلاء پیدا نہیں ہوتا۔حضور انور نے قائد عمومی کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ آپ کی ڈیوٹی ہے کہ ہر ماہ کی رپورٹ تیار کریں اور صدر مجلس کے دستخط کروا کر مجھے بھجوائیں۔اگر کوئی کام نہیں ہوا تو رپورٹ میں یہ ذکر ہونا چاہئے کہ کوئی کام نہیں ہوا۔رپورٹ بہر حال آنی چاہئے۔نا ئب صد رصف دوم سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ صف دوم کے انصار کے لئے کیا پروگرام بنایا ہے۔حضور انور نے فرمایا اگر کام کرنے کا ارادہ ہو تو انسان خود رستے نکالتا ہے۔تمام مصروفیات اور کام ہونے کے باوجود یہ ارادہ ہوتا ہے کہ میں نے جماعت کے لئے کام کرنا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ صف دوم کے انصار کو فعال (Active) رکھنے کے لئے ان کے پروگرام بنائیں۔سیر کے پروگرام ہوں ، سائیکل چلائیں اور کھیلوں کے پروگرام ہوں۔حضور انور نے مجلس عاملہ کے تمام قائدین کو ہدایت فرمائی کہ سارے قائدین اپنی اپنی سکیم بنائیں۔پھر