سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 114
سبیل الرشاد جلد چہارم کو احمدیت سے متعارف کرواسکیں گے۔114 قائد وقف جدید کو حضور انور نے توجہ دلائی کہ اس وقت جو انصار چندہ وقف جدید ادا کر رہے ہیں وہ انصار کی کل تعداد کا نصف سے بھی کم ہے۔آپ کو آگے بڑھنا چاہئے۔قائد تربیت نو مبائعین سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ گزشتہ تین سال کے کتنے نو مبائعین ہیں جو آپ کے ریکارڈ میں ہیں۔حضور انور نے فرمایا تین سال بعد نو مبائع جماعت کے نظام کا باقاعدہ حصہ بن جاتا ہے، نو مبائع نہیں رہتا۔حضور انور نے فرمایا: آپ نو مبائع انصار کی لسٹ بنائیں، ان سے رابطہ کریں ، ان کی تربیت کریں، ان کو ٹرینڈ کریں۔آپ کی ہر مجلس میں جو نو مبائع انصار میں ان سے رابطہ کے لئے اپنے شعبہ کے تحت لوگوں کو مقرر کریں جو ان سے مستقل رابطہ رکھیں۔حضور انور نے فرمایا ہر نو مبائع سے رابطہ ہونا چاہئے۔فرمایا 2008 ء تک ہر نومبائع کو نظام کا مکمل حصہ بننا چاہئے۔قائد تبلیغ اصلاح وارشاد کو حضور انور نے فرمایا کہ مستعد ہوں اور تبلیغ کے لئے پلاننگ کریں۔قائد تربیت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ کے پاس یہ انفارمیشن ہونی چاہئیں کہ پانچوں نمازوں کی ادائیگی کتنے کر رہے ہیں، کتنے ہیں جو نمازوں میں باقاعدہ ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ انصار کو نمازوں میں با قاعدہ ہونا چاہئے۔ہر نا صر کو پانچ نمازیں با قاعدہ ادا کرنی چاہئیں۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ شعبہ تعلیم اور تربیت بعض کا موں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔قائد ذہانت و صحت جسمانی کو حضور انور نے فرمایا کہ صف دوم کی کھیلوں کے پروگرام میں ان کی مدد کریں۔قائد تحریک جدید سے حضور انور نے ان کے وعدہ جات اور چندہ کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔۔قائد مال سے حضور انور نے تفصیل کے ساتھ انصار کے بجٹ، فی کس چندہ کے معیار اور انکم ( income) کا جائزہ لیا۔چندہ اجتماع اور اخراجات کا بھی جائزہ لیا۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ نے اپنے ریز روفنڈ سے جو بھی خرچ کرنا ہے میری اجازت سے کرنا ہے۔الفضل انٹر نیشنل 30 دسمبر 2006ء) ذیلی تنظیمیں بھی دعوت الی اللہ کے پروگرام بنائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 9 دسمبر 2005 ء کو ماریشس میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا۔" یہاں کی تاریخ پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ گویا وہ ایک جان تھے اور اس کا اثر تھا کہ ان چند لوگوں نے آج سے 70 سال بلکہ اس سے بھی پہلے 6-7 سو افراد کی جماعت بنالی۔اب ان میں سے ایک ایک کے