سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 113

113 سبیل الرشاد جلد چہارم ہے کہ فلاں مہینہ کی رپورٹ مل گئی ہے۔اس طرح مجالس زیادہ مستعد اور فعال ہوں گی۔حضور انور نے فرمایا: صدر مجلس کو حق ہے کہ جوز عیم صحیح طرح کام نہیں کر رہا اس کو تبدیل کر دیں۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ مجھے ہر ماہ با قاعدگی سے آپ کی رپورٹ آنی چاہئے۔نا ئب صدر صف دوم سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ نے صف دوم کے انصار کے لئے کیا پروگرام بنایا ہے۔حضور انور نے فرمایا: ان کے لئے علیحدہ پروگرام بنا ئیں۔نیز فرمایا مجالس جو ماہانہ رپورٹس بھجواتی ہیں اس میں صف دوم کا پیش کالم ہوتا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ مجالس میں صف دوم کے تحت کیا کام ہوا ہے اور کیا پر وگرام جاری ہیں۔قائد اشاعت نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ حضور انور کے خطبہ جمعہ کا کریول زبان میں ترجمہ شائع کرتے اور احباب میں تقسیم کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا: آپ کی مجلس انصار اللہ کا News) (Letter ہونا چاہئے جس میں مہینہ کے چاروں خطبات کا ذکر ہو اور کر یول زبان میں ترجمہ شائع ہو۔قائد تجنید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ اپنی تجنید ہر وقت up-date رکھیں۔حضور انور نے صدر صاحب انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ آپ کو دو معاون صدر رکھنے کی اجازت ہے۔آپ ان کے سپرد کوئی بھی خاص کام کر سکتے ہیں۔مثلاً وصیت کے نظام میں انصار کو شامل کرنے کیلئے خاص کوشش ہونی ہے۔یہ کام معاون صدر کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔حضور نے فرمایا صف دوم کے اندر کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ انصار وصیت کے نظام میں شامل ہوں۔قائد تعلیم سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ نے کیا سپیشل پروگرام بنایا ہے؟ حضور انور نے انہیں ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کے شعبہ کا تعلق انصاراللہ کی دینی تعلیم کے بارہ میں ہے۔آپ کے پاس یہ سارا ریکاڑ ہونا چاہئے کہ کتنے انصار سادہ نماز جانتے ہیں، کتنے ہا تر جمہ جانتے ہیں، قرآن کریم ناظرہ کتنے جانتے ہیں اور کتنے ایسے ہیں جو با ترجمہ جانتے ہیں۔کتنے انصار روزانہ تلاوت کرتے ہیں اور کتنے باقاعدہ مطالعہ کرتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ کوئی کتاب مطالعہ کیلئے مقرر کریں۔سوالنامہ بنا ئیں اور پھر امتحان لیں۔فرمایا ینے ممبرز کو Activate کریں۔قائد ایثار نے بتایا کہ بوڑھے لوگوں، بیمار لوگوں کا وزٹ کرتے ہیں۔حضور نے فرمایا میڈیکل کیمپ لگائیں ،غربا کی مدد کریں، ہسپتالوں میں آپ کی ٹیمیں جائیں۔بعض مریض ہوتے ہیں جو غریب ہوتے ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کا بھی جائزہ لیں اور ایسے لوگوں کی مدد کے پروگرام ہوں۔فرمایا : اپنی ٹیمیں ہفتہ وار بھجوائیں۔اس سے جہاں غربا کی مدد ہوگی وہاں غرباء سے آپ کا مستقل رابطہ ہو جائے گا اور ان