سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 28
28 جائے کہ ہم آپ کو یہ قلعے دیتے ہیں آپ نے سر کرنے ہیں اور مقابلہ ہوگا کہ کون سا ملک پہلے وہاں اسلام کا جھنڈا گاڑتا ہے۔یہ سارے واقفین مبلغ وہ ہوں گے جو عارضی طور پر اور طوعی طور پر اپنے نام پیش کر رہے ہوں گے اور سلسلے پر ان کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔واقفین عارضی کو مواد مہیا کیا جائے ان واقفین کی مدد کے لئے یہ سکیم بنائی گئی ہے (یہ بھی اللہ تعالیٰ نے تو فیق عطا فرمائی کہ اس طرف میری توجہ کو پھیرا ) کہ ہمارے پین کے مبلغ جو بہت اچھا بولنے والے ہیں اور خصوصاً ان کے بیٹے منصور احمد صاحب جو نہایت ہی پاکیزہ شستہ سپینش بولتے ہیں اور ان کے اندر خدمت کا بڑا جذ بہ ہے، ( ڈاکٹر ہیں لیکن طوعی طور پر اسلام کی خدمت کرنے کا بہت شوق رکھتے ہیں ) ان کے سپرد یہ کام کر دیا جائے کہ جس طرح یہاں سوال و جواب کی کیسٹ ہوتی ہے اس طرح وہ اپنے تجربے کی روشنی میں سپین کے ماحول کے لئے پانچ یا چھ کیسٹ تیار کریں اور سپینش احمدی اور کچھ دوسرے سپینش دوست اکٹھے ہوں اور اس مجلس میں سوال وجواب ہوں اور مؤثر جواب ریکارڈ کر کے تمام یورپ کے مشنوں کو یہ کیسٹ بھجوا دی جائیں اور ان کے ساتھ ان کا لکھا ہوا ترجمہ بھی جائے۔یہ جو واقفین عارضی جائیں گے ان کو زبان سیکھنے میں کچھ وقت لگے گا اور ہماری حالت تو وہی ہے جو غالب نے کہی۔عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہونے تک کہاں ہم انتظار کریں کہ یہ زبان سیکھیں تب وہاں تبلیغ ہو۔اس لئے وہ اپنے ساتھ یہ کیسٹ لے جائیں اور کیسٹ کے شروع میں یہ آواز ریکارڈ ہو کہ ہم آپ کی زبان نہیں جانتے مگر ہمارے دل میں آپ سے باتیں کرنے کے بڑے ولولے ہیں۔اس لئے یہ کیسٹ ہیں۔آپ ان کو سنیں اور اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال پیدا ہوا تو آپ ہمیں لکھ کر دیں یا کیسٹ میں ریکارڈ کرواد ہیں۔ہم اپنے مبلغ کو بھیجیں گے ان کا پتہ یہ ہے اور آپ ان سے براہ راست گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔پس مختلف موضوعات پر ہسپانوی زبان میں کیسٹ تیار ہوں مسلمان بننے کے طریقے بتائے جائیں۔مسلمان بننے کے بعد کی ذمہ داریاں بتائی جائیں۔اسی طرح نماز پڑھنے کے طریقے طہارت کے مسائل اور اسلامی معاشرے کے روز مرہ کے مسائل پر مشتمل کیسٹ تیار ہوں اور ان واقفین کے پاس یہ کیسٹ موجود بھی ہوں تا کہ جب کوئی اسلام قبول کرے تو ساتھ ہی اس کو تربیت کا تحفہ بھی پیش کر دیں کہ اب تم پوچھنا چاہو گے کہ اسلام کیا ہے اور اس پر کس طرح عمل ہوتا ہے؟ یہ کیسٹ سن لو۔اس میں اسلام کی ساری باتیں آگئی ہیں اس طرح ہم بغیر کسی انتظار کے انشاء اللہ تعالی اوسیع پیمانے پر سپین کے ملک میں تبلیغ کر سکیں گے۔جہاں تک دیگر دنیا کا تعلق ہے اس کے متعلق پین کی مجلس شوری میں سکیم طے ہوئی اور ایک ہدایت