سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 386 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 386

386 دنیا بھر کے جماعتی و ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کی مناسبت سے احباب جماعت کو نصائح خطبہ جمعہ 26 نومبر 1993ء) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔"ذکر کے مضمون میں جہاں میں نے گزشتہ خطبہ کو ختم کیا تھا اس سے آگے آج انشاء اللہ مضمون کو چلاؤں گا لیکن اب جیسا کہ روز مرہ کا ایک رواج بن چکا ہے اور ایک مجبوری بھی ہے کیونکہ دنیا میں جو مختلف اجتماعات ہو رہے ہوتے ہیں ان کی طرف سے ایسی خواہش کے اظہار ملتے ہیں کہ ہمارا ذکر خیر بھی اس مجلس میں چلے تا کہ سب دنیا سے ہمیں دعائیں ملیں۔پس اس پہلو سے اگر تھوڑا سا وقت ہر جمعے پر ان کے ذکر میں خرچ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب اجتماعات کو جن کی میں آگے فہرست پڑھتا ہوں اور ان کی تفصیل بیان کروں گا اپنے فضل کے ساتھ اپنے ذکر کی آماجگاہ بنادے۔آج خصوصیت سے ان اجتماعات کے لئے یہ دعا کرنی چاہئے کہ یہ ساری مجلسیں اللہ کے ذکر کی مجلسیں بن جائیں اور آئندہ بھی ہمارے اجتماعات ہمیشہ ذکر کے لئے خالص ہو جایا کریں۔ذکر کے سلسلہ میں میں خصوصیت سے یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور یہی مضمون میرے خطبے کا ہو گا کہ سب سے اہم ذکر عبادت کا قیام ہے یعنی اس نماز کا قیام ہے جس کو قرآن کریم نے بیان فرمایا اور جس کو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پاک سیرت میں جاری کر کے دکھایا ہے۔سب سے اعلیٰ ، سب سے افضل ، سب سے بہتر ذکر وہی ہے اور اگر یہ نہ ہو تو باقی ذکر کی پھر کوئی قیمت نہیں رہتی، کوئی اہمیت نہیں رہتی پس نمازوں پر بہت زور دیں۔اجتماعات کے لئے دعا وہ اجتماعات جو آج ہونے ہیں یا کل شروع ہوں گے۔ان سے پہلے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے ایک یادداشت دی ہے کہ گزشتہ خطبے پر تین اجتماعات کا ذکر نہیں ہو سکا تھا چونکہ ان کی طرف سے شکوہ آتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ ان کا نام آج لے دیا جائے خواہ اجتماعات پہلے ہو چکے ہوں۔پس مجالس انصاراللہ ضلع سکھر ، قصور اور ساہیوال کے یہ تین سالانہ اجتماعات تھے جن کا ذکر رہ گیا تھا۔مجلس انصار اللہ ضلع مظفر گڑھ کا ایک روزہ سالانہ اجتماع آج 26 نومبر کو منعقد ہورہا ہے۔مجلس انصار اللہ ہیمبرگ کار یجنل سالانہ اجتماع کل منعقد ہوگا۔مجلس خدام الاحمدیہ سری لنکا کا سالانہ اجتماع پرسوں 28 نومبر کو منعقد ہو گا۔اس کے علاوہ آج مانچسٹر میں لجنہ اماءاللہ کی بھی کوئی میٹنگ ہے یا اجتماع ہے انہوں نے بھی