سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 360
360 کرتے ہیں کہ ان کا نام میری زبان پر جاری ہو اور ساری دنیا کے احمدی اس نام کو سن کر ان کو اپنی دعا میں شامل کرلیں۔سب سے پہلے کل سے شروع ہونے والے وہ اجتماع جو آج تک جاری ہیں اور آج غالبا اس خطبہ کوسن کر وہ اختتام پذیر ہوں گے ان میں جماعت احمدیہ ضلع اوکاڑہ کا جلسہ سالانہ ہے جو کل سے شروع ہوا ہے۔مجلس انصار اللہ ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور کے سالانہ اجتماعات بھی کل سے شروع ہوئے ہیں۔یہ تینوں آج انشاء اللہ تعالیٰ اختتام پذیر ہوں گے۔آج مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کا اجتماع شروع ہو رہا ہے۔اسی طرح لجنہ اماء اللہ ضلع سرگودھا کا اجتماع ہو رہا ہے۔یہ آج اس رنگ میں ہمارے ساتھ افتتاح میں شامل ہو جائیں گے یا ہم ان کے ساتھ شامل ہو جا ئیں گے۔Brong Ahafo یہ غانا کا ایک ریجن ہے۔وہاں کی تمام جماعتوں کا جلسہ سالانہ آج 5 نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور کل اختتام پذیر ہوگا۔اڑیسہ ہندوستان کی بجنات کا صوبائی اجتماع آج 5 / نومبر سے شروع ہو رہا ہے، یہ ے نومبر تک جاری رہے گا۔مجالس انصار اللہ کولون ریجن جوسن کا سالانہ اجتماع کل 6 رنومبر کو منعقد ہوگا اور Wanwal Ovu (ونوالیوو) جزیرہ نجی کی جماعتوں کا جلسہ سالانہ 6 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔دو دن جاری رہے گا اور 7 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ان تمام اجتماعات کے لئے آج کا خطبہ ہی پیغام ہے ان سب نے اپنے اپنے لئے خصوصی پیغام کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ان کا پیغام وہی ہے جو آج خطبہ کا موضوع ہے اور میں پہلے ہی اعلان کر چکا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے تمام افراد جو کسی نہ کسی تنظیم سے منسلک ہیں ان کے سپر دتحریک جدید کے چندوں کی خصوصی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، یہ سب اس وقت میرے مخاطب ہیں، ان اجتماعات میں شامل ہونے والے اور ان مجالس سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر کے سارے احمدی افراد اس وقت میرے مخاطب ہیں اور آپ سب کے لئے پیغام یہ ہے کہ امسال تحریک جدید کو ہر پہلو سے کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا فرما ئیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین توفیق عطا فرمائے۔جہاں تک مالی رپورٹ کا تعلق ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ 61 ملکوں کی جور پورٹس آ چکی ہیں ان کے مطابق جماعت احمد یہ عالمگیر کے وعدہ جات سال 93-92ء میں 4 کروڑ 85 لاکھ 39 ہزار 242 روپے تھے اور وصولی 4 کروڑ 87 لاکھ 21 ہزار 425 روپے ہے۔یہ رپورٹ پاکستانی روپوں میں مرتب ہوئی تھی جس کا اسٹرلنگ پاؤنڈ میں متبادل یہ ہے کہ تمام دنیا کے چندہ دہندگان جو 61 عالمی جماعتوں سے تعلق