سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 359
359 یہی ہوگا کہ اس میں اتنی ترمیم کر لی جائے کہ آئندہ سے نو مبائعین کو تحریک جدید کے چندے میں شامل کرنے کی ذمہ داری ان تنظیموں کی ہوگی جن تنظیموں کے افراد جماعت میں داخل ہوتے ہیں مثلاً اگر خواتین اور بچیاں داخل ہو رہی ہیں تو لجنہ کا کام ہوگا کہ ان کو تحریک جدید میں شامل کرے۔اگر 40 سال سے اوپر کے دوست شامل ہو رہے ہیں تو انصار کا کام ہوگا اور اگر 15 اور 40 کے درمیان ہیں تو وہ خدام الاحمدیہ کا کام ہو گا۔اطفال الاحمدیہ کو حسب سابق بے شک انصار اپنے ساتھ رکھیں لیکن اس میں ایک فرق ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ بچے جو اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں با قاعدہ داخل نہیں ہوتے۔وہ لڑکے ہوں تو خدام الاحمدیہ کے سپر د ہوتے ہیں اور اگر بچیاں ہوں تو لجنہ کے سپر د ہوتی ہیں۔انصاار اللہ کے سپر دوہ بچے ہیں جو ابھی اطفال الاحمدیہ میں شامل نہیں ہوئے اس لئے اس تفریق کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وضاحت کر دینی ضروری ہے کہ انصار اللہ کے سپر دوہ بچے ہوں گے جو اطفال الاحمدیہ کی تنظیم سے کم عمر کے بچے ہیں یعنی پیدائش کے بعد سے لے کر سات سال کی عمر تک جب تک کہ وہ اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں داخل نہیں ہو جاتے۔اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں داخل ہونے کے بعد وہ با قاعدہ مجلس خدام الاحمدیہ کے سپر د ہو جاتے ہیں۔اس لئے اگر پہلے کوئی ایسا اعلان ہوا تھا جس سے غلط فہمی ہو گئی ہو تو اسے کالعدم سمجھیں نئی صورتحال یہ بنی ہے کہ دفتر اول جیسا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا تھا۔مجلس انصار اللہ کی ہی خصوصی ذمہ داری رہے گی۔اسی طرح دفتر دوم مجلس خدام الاحمدیہ کی ذمہ داری رہے گی اور دفتر سوم لجنہ اماءاللہ کی خصوصی ذمہ داری رہے گی۔جہاں تک دفتر چہارم کا تعلق ہے یہ انصار اللہ کے سپرد ہے لیکن اس کے ساتھ یہ وضاحتیں کی جارہی ہیں کہ جو چھوٹے بچے ہیں وہ انصار اللہ کے سپر د اور جو باقاعدہ اطفال کی تنظیم میں داخل ہو چکے ہیں۔وہ مجلس خدام الاحمدیہ کے سپر داور تمام نو مبائعین جو لاکھوں کی تعداد میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ داخل ہورہے ہیں اور ہوتے چلے جائیں گے۔وہ اپنی اپنی عمر کے لحاظ سے متعلقہ تنظیم کا حصہ ہوں گے اور ان کے سپر دہوں گے۔یہ بہت وسیع کام ہے اور بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔جماعتی و ذیلی اجتماعات کی تفصیل اس سلسلہ میں کچھ بیان کرنے سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں مختلف اجتماعات ہورہے ہیں اور جو شروع ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں ، آج ہورہے ہیں یا پہلے سے شروع ہیں یا کل شروع ہوں گے ان سب کو ان کے زمانے کے لحاظ سے اکٹھا کر کے میں آج ان کے متعلق اعلان کرتا ہوں کیونکہ ان سارے اجتماعات میں شمولیت کرنے والے اس بات کا شوق سے انتظار