سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 319 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 319

سبیل الرشاد جلد دوم 319 سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا افتتاحی خطاب فرموده ۱/۲۸ خاء۱۳۵۶ بهش ۲۸ را کتوبر ۱۹۷۷ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالٰی نے مورخہ ۲۸/ اخاء ۱۳۵۶ ہش بمطابق ۲۸ /اکتوبر ۱۹۷۷ء کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے دفا تر انصار اللہ کے لان میں جو بصیرت افروز خطاب فرمایا، اُس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تین سال کے بعد مکمل اجتماع اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ تین سال کے ناغہ کے بعد چوتھے سال ہمیں خدا کی رحمت نے یہ توفیق عطا کی کہ ہم انصار اللہ کا یہ سہ روزہ اجتماع معمول کے مطابق منعقد کریں۔گو پچھلے سال ایک دن کا مختصر سا اجتماع تو ہوا تھا لیکن وہ تو ویسے ہی ٹوکن اجتماع تھا۔۷۴ ء سے ۷۶ ء تک کے تین سال ہمارے لئے غیر معمولی حالات بنائے گئے تھے اور ان میں ہم اپنے معمول کے مطابق انصار اللہ کا اجتماع نہیں کر سکے تھے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے ملک کے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔خدا کرے کہ سارے حالات ہی معمول کے مطابق آجائیں اور ملک میں امن اور استحکام پیدا ہو جائے۔روحانی اور اخلاقی اغراض ہمارا یہ اجتماع روحانی اور اخلاقی اغراض کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔گو اس میں کچھ جسمانی اور ذہنی پروگرام بھی ہوتے ہیں لیکن وہ ذیلی حیثیت کے ہوتے ہیں۔ہمارا یہ اجتماع علمی ہے اس معنی میں کہ یہاں اسلامی تعلیم کے مطابق کچھ سنا جاتا ہے اور کچھ سنایا جاتا ہے اور اس امید پر سُنایا جاتا ہے اور اس عزم کے ساتھ سنایا جاتا ہے کہ اسلام کی جو تعلیم ہے اُس پر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہم اپنی زندگیوں میں عمل کرنے والے ہوں گے۔