سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 208
208 سبیل الرشاد جلد دوم لئے تیار تھا۔لیکن جب میں نے دوستوں سے مشورہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اگر اس کو Higher Qualification کے لئے امریکہ یا انگلستان بھیجنا ہو تو پھر اس کے لئے ہاؤس جاب کرنا ضروری ہے۔چنانچہ میں نے اسے کہا کہ پہلے ہاؤس جاب کرو۔غالباً ڈیڑھ دو مہینے تک اس کا ہاؤس جاب ختم ہورہا ہے اس کے متعلق میرا پروگرام یہ ہے کہ پہلے اُسے وہاں بھجوا دیں گے پھر تین سال کا عرصہ وہاں خدمت کرے گا۔اس عرصہ میں پیسے بھی کمائے گا اور کچھ جوڑے گا اور پھر وہ لندن جائے گا اور وہاں دواڑھائی سال میں Higher Degree لے گا۔بلکہ میرا خیال ہے کہ وہ اس سے بھی جلدی لے لے گا۔کیونکہ وہ ماشاء اللہ بڑا ذہین بچہ ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی ذہانت اور صحت کو قائم رکھے اور اُسے لمبی زندگی عطا فرمائے۔اسی طرح کئی اور نو جوان ڈاکٹروں نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا۔دنیا تو بڑے بڑے جبہ پوشوں کو بھی مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچ رہی ہے لیکن یہ تو جماعت ہی اللہ تعالیٰ نے عجیب پیدا کر دی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہمیں دے گا اور ہمیں کچھ نہیں کرنا۔خدا تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ اپنا پورا زور لگا لو پھر جو کی رہ جائے گی وہ میں پوری کر دوں گا۔اب غلبہ اسلام کے لئے جتنی طاقت کی ضرورت ہے یا جتنے انسانوں کی اور جتنے مال و دولت کی ضرورت ہے، اس کا شاید کروڑواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں ہے مگر آج ہمارے کان میں یہ آواز پڑ رہی ہے کہ جتنی ضرورت ہے اس کا کروڑواں حصہ تم خرچ کر دو باقی میں دے دوں گا۔یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل اور رحم ہے۔مغربی افریقہ میں سکولوں کا اجراء : جہاں تک نئے سکولوں کے اجراء کا تعلق ہے۔نائیجیر یا پیچھے رہ گیا ہے۔نائیجیریا میں کچھ جذباتی بات بھی آگئی تھی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے شروع میں جب وہاں مبلغ بھیجے اور جماعت قائم ہوئی تو اس وقت جو ہمارے دوست وہاں گئے تھے ان کو یہ خیال آیا کہ یہاں سکول کھلنے چاہئیں۔مسلمان کو بچے تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔چنانچہ انہوں نے وہاں سکول کھولے۔وہاں کے مقامی لوگوں نے بھی مدد کی۔جس وقت وہ سکول آمد کا ذریعہ بن گئے تو بعض مقامی احمد یوں کو ٹھوکر لگی۔کوئی کانسٹی ٹیوشن Constitution ابھی تک بنی نہیں تھی اور عہدیدار وہ تھے اور چونکہ کانسٹی ٹیوشن کوئی نہیں تھی اس لئے لیگل کیس کوئی نہیں بنتا تھا۔انہوں نے سکول سنبھال لئے اور پیسے کھانے شروع کر دیئے۔میں نے اپنی نائیجرین جماعت سے کہا کہ میری غیرت یہ تقاضا کرتی ہے کہ اُن سے دُگنے سکول میں یہاں جلدی سے جلدی کھلواؤں۔سولہ ہائر سیکنڈری سکول یعنی انٹرمیڈیٹ کا لنج کا میں وعدہ کر کے آیا