سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 209
209 سبیل الرشاد جلد دوم ہوں۔ان کے علاوہ اور بھی ہیں۔گیمبیا میں ایک سکول کھل گیا ہے صرف یہ ایک ہی نہیں اور کئی جگہ بہت سے سکول کھلنے ہیں مثلاً اس عرصہ میں غانا میں چار ہائر سیکنڈری سکول کھل چکے ہیں اور ان سکولوں کو ہم انٹرمیڈیٹ کالج کہہ سکتے ہیں۔وہاں یہ ہائر سیکنڈری سکول کہلاتے ہیں یعنی بارہ سال کا کورس بلکہ شاید تیرہ سال کا کورس ہے۔پس سیرالیون میں چار سکول کھل چکے ہیں، نائیجیریا میں دو سکول کھلے چکے ہیں۔گیمبیا میں ایک سکول کھل چکا ہے۔غانا میں ایک سکول کھل چکا ہے۔ان کی کل تعداد آٹھ بنتی ہے اور ان آٹھ سکولوں کا خرچ یعنی جو شروع کا سرمایہ ہے۔مثلاً بلڈنگ ہے، فرنیچر ہے اور دیگر سامان ہے وغیرہ وغیرہ پانچ سال کا خرچ فی سکول ہیں ہزار پونڈ ہے اور اس طرح اس سال آٹھ سکولوں کے لئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پونڈ سالا نہ خرچ کا وعدہ اور عہد ہو چکا ہے۔یعنی خرچ تو وہ پانچ سال میں ہوگا۔کیونکہ ہر سال نئی کلاس نے کھلنا ہے۔پہلے سال تو سارا خرچ کرنا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ پہلے سال ایک نویں کلاس ہی ہوتی ہے (وہاں ہائر سیکنڈری میں آٹھویں کلاس نہیں ہوتی ) پھر دسویں ، پھر گیارہویں ، پھر بارہویں پھر تیرہویں کلاس غرض پہلے سال نویں کلاس ہوتی ہے۔اس لئے شروع میں تھوڑ ا خرچ کرنا پڑتا ہے۔ان میں سے نائیجریا کے جو سکول کھلے ہیں ان میں جنوری ۱۹۷۲ء میں دوسری کلاس آ جائے گی۔تو پھر یہ چار سکول بن جائیں گے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے۔نائیجریا کے شمال مغرب میں سکو تو کا صوبہ ہے۔وہاں کے گورنر نے لیگوس کا بینہ کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے آتے ہوئے ایئر پورٹ پر یہ اعلان کیا کہ ہم تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اور اس واسطے ہم نے ایمر جنسی ڈیکلر (Emergency Declare) کر دی ہے اور پبلک کو چاہئے کہ وہ میرے ساتھ تعاون کرے۔میں نے اپنے ایک دوست کو بھیجا۔میں نے کہا میری طرف سے اُسے کہو کہ میں تعاون کرتا ہوں۔چار سکول کھولتا ہوں۔آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور دو قسم کا تعاون کریں۔ایک یہ کہ زمین مفت دیں کیونکہ میں پاکستان سے زمین نہیں لا سکتا اور دوسرے ریزیڈنشل پرمٹ دیں۔کیونکہ اس کے بغیر ہمارے ٹیچر یہاں رہ نہیں سکتے۔اس پر وہ بہت خوش ہوا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔چنانچہ ان چار میں سے دو سکول ایک سال کے اندر کھل گئے ہیں اور ڈیڑھ سال کے اندراندر چار بن جائیں گے۔دراصل دولڑکوں کے کھولنے تھے اور دولڑکیوں کے۔وہ تو حکومت کی ریڈ ٹیپ ازم ایسی چلی کہ لڑکوں کے سکول کے لئے زمین مل گئی۔اور لڑکیوں کے لئے نہیں ملی اور میں دونوں ( یعنی لڑکے اور لڑکیوں کے سکول) ایک جگہ کھولنا چاہتا ہوں اس واسطے کہ میں نے وہاں میاں بیوی ٹیچرز کو بھجوانا ہے اور اگر بیوی میاں سے ۲۰۰ میل دور رہے تو محرم کے بغیر غیر ملک میں عورت کا اتنی دور رہنا