سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 187 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 187

187 سبیل الرشاد جلد دوم گیا۔پھر انہوں نے میری ملاقات کے متعلق غیر ممالک کے اپنے سارے ایمبسیڈ رز(Ambassadors) کو Brief کیا۔چنانچہ سوئٹزر لینڈ کے ایمبسیڈ ( AMBASSADOR) نے ہمارے مبلغ چوہدری مشتاق احمد سے ذکر کیا۔انہوں نے کوئی بات کی تو ایمبسیڈر نے کہا مجھے پتہ ہے ہماری حکومت نے ملاقات کی اطلاع دی ہے اور ہمیں یہ بھی کہا ہے کہ دنیا ہمارے خلاف یہ جھوٹ بول رہی ہے کہ خانہ جنگی جو ہوئی وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی جنگ تھی۔حالانکہ یعقو بوگوون جو عیسائی ہے اس نے ایک مسلمان امام سے دعا کروائی اور اس سے پانچ دن پہلے وہ آرچ بشپ آف ویسٹ افریقہ سے ملا تھا۔اس نے اس کو دعا کے لئے نہیں کہا تھا کیونکہ وہ غیر ملکی تھا۔تو اس نے کہا کہ اس جنگ میں مسلمان اور عیسائی ایک تھے اور غیر ملکی مداخلت دوسری طرف تھی۔یہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی جنگ نہیں تھی۔اب میں مثال دے رہا ہوں کہ یعقو بو گوون دنیوی لحاظ سے بڑا عظیم انسان ہے۔اپنے ملک کا لیڈر ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بڑا طاقتور ہے، بڑے ٹھنڈے دماغ کا آدمی ہے۔اس نے بڑے صبر اور تحمل سے کام لیا اور کوشش کی کہ کم سے کم خوں ریزی ہو اور اب جنگ کے بعد بھی وہ لوگ جو ان سے لڑ رہے تھے وہ ان سے محبت اور پیار کا سلوک کر رہا ہے۔لیکن اس کی دنیوی برتری سے میں تو مرعوب نہیں ہوا اور نہ آپ کو ہونا چاہئے ، نہ ہمارے مبلغ ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں خدا نے یہ کہا ہے کہ کسی کی خشیت اور کسی کا خوف تمہارے دل میں نہیں ہونا چاہئے سوائے ایک ذات کے جو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہ ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اے میری جماعت اگر تمہارا ایمان اس قسم کا ہوا کہ اس میں دنیا کی ملونی نہ ہوئی اور نفاق سے آلودہ نہ ہوا اور بزدلی سے آلودہ نہ ہوا اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں۔اس کے اندر کامل اطاعت ہوئی جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی اس آیت کی طرف اشارہ کیا ہے۔قرآن کریم میں بہت سی اور بھی آیات ہیں لیکن میں نے ایک لی ہے اس میں بھی کافی دیر ہوگئی ہے۔فرمایا: اطِيْعُوا اللهَ وَالرَّسُوْلَ وَمَن يُطع اللهَ وَرَسُولَهُ ) وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ ) اسی طرح فرمایا: وَاَطِيْعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاحْذَرُوا نیز فرمایا : أطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولى الأمر مِنْكُمْ 6 سوره آل عمران آیت ۳۳ سوره نساء آیت ۱۴ سوره نساء آیت ۷۰ سورۃ المائدہ آیت ۹۳ سورة النساء آیت ۶۰