سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 174
سبیل الرشاد جلد دوم 174 میں لے لیا ہو اور اس ایک بنیادی شرط کے ساتھ بڑے عظیم وعدے دیئے ہیں۔اور قرآن کریم نے بڑی تفصیل کے ساتھ ان باتوں پر روشنی ڈالی ہے۔اس وقت میں دو اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لے کر یہ بتاؤں گا کہ قرآن کریم کی کن بنیادی باتوں کو ان میں دہرایا گیا ہے اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق رکھنے کے سلسلہ میں آپ پر کیا ذمہ واری عائد ہوتی ہے اور کس طرح قرآن کریم ہی کی تعلیم ، قرآن کریم ہی کے وعدے اور بشارتیں ہیں جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہماری زبان میں سہل طریقے پر کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ”خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان لائے۔ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا بزدلی سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں۔ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں اور خدا فرماتا ہے وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔ایمان دنیا کی ملونی سے پاک ہو اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چار بنیادی باتوں کا ذکر کیا ہے۔ایک یہ کہ ایمان ایسا ایمان ہو جس میں دنیا کی ملونی نہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَامِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمُ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ کہ اے وہ لوگو! جو ایمان کا دعویٰ کرتے ہو۔اگر تم اپنے اس دعوی میں بچے ہو تو اتقو الله تم ایسے اعمال بجالا ؤ، ایسی زندگی گزارو، اپنے نفس پر کچھ اس طرح فنا طاری کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے مطابق تمہاری ڈھال بن جائے اور اس رنگ میں امنو ابرسُولِه تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ اور آپ کی اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر رکھو۔يُؤْتِكُمْ كِفَلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کا دُہر اوارث تمہیں بنائے گا۔یہ دُہرا تو نسبتی چیز ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں یہ اشارہ بھی ہے کہ پہلے انبیاء کی امتوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمتوں کا وارث بنایا تھا۔ان کے مقابلہ میں تمہیں کہیں زیادہ اجر ملے گا اس لئے کہ جو کتاب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آسمانوں سے لیکر ہماری طرف آئے ہیں۔وہ ایک کامل اور مکمل کتاب ہے۔پہلے انبیاء کی تعلیمیں اور شریعتیں اپنے زمانہ کے نقص الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۰ سورۃ حدید آیت ۲۹