سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 477
7 $ 1966 ذیلی تنظیمیں فرائض کو چھوڑ کر نوافل کی طرف متوجہ نہ ہو حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 7 جنوری 1966ء میں فرمایا۔" جماعت کی ذیلی تنظیموں انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کو بھی اپنے منصوبے اور پلان (Plan) ریوائز (Revise) کرنے چاہئیں انہیں مزید غور کے بعد ان میں کچھ تبدیلیاں کر لینی چاہئیں۔اور اس اصول کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ وہ ایسے کاموں کی طرف توجہ نہ دیں۔جوان کے سپردنہیں کئے گئے۔اور ان کاموں کو نظر انداز نہ کریں جو ان کے سپرد کئے گئے ہیں۔کیونکہ فرائض کو چھوڑ کر نوافل کی طرف متوجہ ہونا کوئی نیکی نہیں اور نہ اس کے اچھے نتائج ہی نکلتے ہیں۔پس جماعت کی ان ذیلی تنظیموں کو اپنے مفوضہ فرائض احسن طور پر بجالانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں برکت دے کہ وہ جماعت کی مضبوطی کیلئے قائم کی گئی ہیں اور اگر یہ تنظیمیں اپنے فرائض کو پوری طرح ادا کریں تو یہ جماعت کیلئے بہت برکت کا موجب بن سکتی ہیں اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کر سکتی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ایسا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین" ( خطبات ناصر جلد اول صفحہ 88-89) جماعتوں میں قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا کام مجلس انصاراللہ کے سپرد کرتا ہوں حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 4 فروری 1966 ء میں فرمایا۔" اس سلسلہ میں جو ابتدائی منصوبہ میں جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ لا ہور کے تمام بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا کام مجلس خدام الاحمدیہ کرے۔اور کراچی کی جماعت کے بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا کام میں مجلس انصار اللہ کے سپر د کرتا ہوں۔ضلع سیالکوٹ کی دیہاتی جماعتوں میں یہ کام مجلس خدام الاحمدیہ کرے ضلع جھنگ میں جو جماعتیں ہیں ان کے بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا کام مجلس انصاراللہ کے سپرد کیا جاتا ہے ان کے علاوہ جو جماعتیں ہیں ان میں اس اہم کام کی طرف نظارت اصلاح و ارشاد کو خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ دو تین سال کے اندر ہمارا کوئی بچہ ایسا نہ رہے جسے قرآن کریم ناظرہ پڑھنا نہ آتا ہو۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت کو اس طرف