سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 25 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 25

سبیل الرشاد جلد دوم لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی۔25 پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں بھی جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں۔اور ان کے علاوہ دوسری جگہ بھی یہ وعدہ فرمایا ہے کہ آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں قیامت تک ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے کہ جو اپنے مقام عبودیت اور مقام نیستی کو پہچانتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کو اور اس کے قرب کو حاصل کریں گے۔اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر نازل ہوتے رہیں گے۔دنیا کا ہر خوف ان کے دلوں سے مٹا دیا جائے گا۔اور دنیا کا کوئی حزن ان کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں کے مطابق جماعت احمد یہ میں بھی صحابہ کرام کی مانند اور صحابہ سے ملنے والے لوگ کثرت سے پیدا کئے جائیں گے۔جن پر آسمانی فرشتوں کا نزول ہو گا۔اور وہ اللہ تعالیٰ سے ہر آن اور ہر دم بشارتیں حاصل کرنے والے ہوں گے یہ مقام جب کسی قوم کو حاصل ہوتا ہے تو بہت سے فتنے بھی اس کے سامنے آتے ہیں۔اور بہت سے خطرات بھی اسے پیش آتے ہیں۔اور ان کی طرف ہی میں خاص طور پر اپنے دوستوں اور بھائیوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔پہلا فتنہ تو ایسے موقع پر یہ پیش آتا ہے کہ جب دنیا یہ دیکھتی ہے کہ ایک شخص اکیلا کھڑا ہوا اور اس نے ایک بہت بڑا دعویٰ کیا۔ساری دنیا نے پہلے تو اس کی مخالفت کی۔اور پھر ایک وقت میں مجبور ہوئی کہ اس کے ساتھ شامل ہو جائے۔تو ایسے وقتوں میں بہت سے جھوٹے مدعیانِ نبوت بھی کھڑے ہو جاتے ہیں۔چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوے سے معا قبل آپ کو نظر آئے گا کہ کوئی جھوٹا مدعی نبوت عرب میں پیدا نہیں ہوا تھا۔لیکن جب عرب والوں نے دیکھا کہ ایک شخص اکیلا کھڑا ہوا تھا۔اور اس نے خدا تعالیٰ کے نام پر ایک آواز کو بلند کیا۔دنیا نے اس کی مخالفت کی۔لیکن دنیا کی مخالفت کے باوجود وہ کامیاب ہو گیا۔تو ان کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا کہ خدا تعالیٰ کے نام پر آواز کو بلند کرنے کے نتیجہ میں خواہ وہ جھوٹی آواز ہی کیوں نہ ہو۔انسان کامیاب ہو جایا کرتا ہے۔چنانچہ آپ کے بعد بہت سارے مدعیان نبوت پیدا ہو گئے اور ایک وقت میں خصوصاً حضرت خلیفہ اول ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں مدعیانِ نبوت کا ایک عظیم فتنہ بپا ہوا جس کا سر آپ نے خدا تعالیٰ کے فضل سے کچلا۔اور اگر آپ لوگ حضرت ابوبکر کی خلافت کے زمانہ کی تاریخ تفصیل سے دیکھیں۔آپ کے دل میں بڑی محبت کے مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۶۵-۶۶ اطبع دوم