سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 24 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 24

سبیل الرشاد جلد دوم 24 بھی بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے الہاماً فرمایا تھا۔إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ) نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک اور بشارت یہ بھی دی کہ يَنصُرُكَ رَجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ ) وہ لوگ جو دنیا چھوڑ کر۔دنیا کے آرام کو ترک کر کے اپنے نفسوں اور اپنے اموال کے ساتھ تیری مدداور نصرت کو آئیں گے۔ہم ان پر اپنا یہ انعام کریں گے کہ نُوحِی إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ آسمان سے ان پر وحی نازل ہوا کرے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے۔تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا۔اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشن گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے۔اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشو ونما دے گا۔یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر یک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا۔اور ہمیشہ قیامت تک ان میں سے ایسے تذکرہ صفحه ۶۲۳ ایڈیشن چہارم تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۶۸۱