سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 354
سبیل الرشاد جلد دوم اب جماعت کا یہ کام ہے کہ وہ صدق وایثار کے نمونے دکھلائے پس ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ کی رو سے یہ جو دوسرا محمدی گروہ ہے یعنی پہلا گروہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور خیر القرون کے ابرار وا خیار کا۔اور دوسرا گروہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت ہے۔اب اس جماعت کا یہ کام ہے کہ غلبہ اسلام کی وہ آخری مہم جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ لگائی گئی تھی یہ گروہ آخرین اس کے لئے مجاہدہ کرے۔صدق و ایثار کے نمونے دکھائے۔خدا کی راہ میں مال و جان کی قربانیاں دے اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی کچھ اس رنگ میں ادائیگی کرے کہ جماعت احمد یہ دنیا کے لئے ایک نمونہ بن جائے اور اپنی زبان سے اور اپنے عمل سے نوع انسانی کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کی طرف کھینچنے والی ہو۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحہ 349-350) 354