سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 353
سبیل الرشاد جلد دوم 353 کے ارادوں کو پورا کرنے کے لئے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے اور خدا تعالیٰ کی جنتوں میں بطور لیڈر داخل ہونے کے لئے یعنی ساری دنیا آپ کے پیچھے چل کر خدا کی جنتوں میں داخل ہونے والی ہو ، آپ خلافت احمدیہ کے اس مرکزی نقطہ کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں اور اپنی نسلوں کو بھی اس کی اہمیت بتا ئیں۔یہ مرکزی نقطہ یعنی خلافت احمد یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔جیسا کہ آپ نے ایک اقتباس میں سُنا، حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے خدا تعالیٰ اپنے نشانوں کے ساتھ ان (جماعت مسیح موعود ) کے ایمانوں کو مضبوط کرے گا۔تم نے ہاں ! میں تم سے پوچھتا ہوں کیا تم نے پچھلے تین سال میں خدا تعالیٰ کے نشان بارش کی طرح آسمانوں سے برستے ہوئے دیکھے ہیں یا نہیں۔(سارے اجتماع سے دیکھے ہیں! ” دیکھے ہیں !!‘ کی ندا اور اس کے ساتھ نعرہ ہائے تکبیر بلند ہوئے ) پس خدا تعالیٰ تو سچے وعدوں والا ہے۔وہ اپنے وعدے پورے کر رہا ہے۔آپ بھی اس کے سامنے صدق و وفا کا نمونہ دکھا ئیں۔اور اپنے عہد کو نبھا ئیں۔اللہ تعالیٰ کی ساری برکتوں کے آپ بھی اسی طرح وارث بن جائیں گے جس طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ میں اور پھر خیر القرون میں ایک گروہ کثیر اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کا وارث بنا تھا۔آمین اب ہم اپنا عہد دہرائیں گے۔اس کے بعد اجتماعی دعا ہوگی اور پھر آپ واپس اپنے اپنے گھروں کو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ سب کا سفر میں بھی اور حضر میں بھی حافظ و ناصر ہو۔حضور کی اقتداء میں تجدید عہد اور پُر سوز اجتماعی دعا کے ساتھ یہ نہایت ہی بابرکت اجتماع اختتام پذیر ہوا۔( غیر مطبوعہ )