سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 308
308 سبیل الرشاد جلد دوم لِلْمُتَّقِینَ کے مطابق تقوی بھی ہے اور ہدایت بھی ہے۔ہر ہدایت میں اسلام آگے سے آگے لے جاتا چلا جاتا ہے۔ہم نے قرآن کریم میں بڑی حسین تعلیم پائی ہے۔اس میں بڑی وسعتیں ہیں۔اس میں بڑی برکتیں ہیں۔اور اس میں بڑی رحمتیں اکٹھی ہوگئی ہیں کہ ان کا غیر بھی اثر لئے بغیر نہیں رہ سکتے۔قرآنی تعلیم کی عظمت کا حیرت انگیز اثر : میں پہلے بھی کئی بار بتا چکا ہوں ۱۹۶۷ء میں میں نے کوپن ہیگن ( ڈنمارک) میں خدا کے گھر یعنی مسجد کا افتتاح کرنا تھا۔چونکہ وہ پہلا موقع تھا عملی آزمائش کا اس لئے میں خود بھی قرآنی تعلیم کی عظمت پر حیران ہو گیا۔جہاں تک مسجد کا تعلق ہے اس کا مالک تو اللہ تعالیٰ ہے۔یہ خدا کا گھر ہے۔اس لئے وہاں کی مسجد کے ہم کسٹوڈین(Custodian) تھے۔اس کا افتتاح کرنا تھا اس کے لئے جمعہ کا وقت مقرر تھا۔پہلے اذان ہوئی تھی۔پھر میں نے جمعہ کا خطبہ دے کر نماز پڑھانی تھی۔وہاں کے مبلغین نے مجھے جو مختلف مشورے دیئے تھے وہ یہ تھے کہ یہ لوگ لمبی تقریریں سننے کے عادی نہیں ہیں اس لئے بڑے مختصر الفاظ میں تقریر کریں۔بس دس منٹ میں دو تین باتیں جو آپ اُن سے کہنا چاہیں کہہ دیں لیکن میں نے وہاں ہیں منٹ تک تقریر کی اور جو باتیں میں نے کہیں اُن میں ایک بات یہ بھی تھی کہ قرآن کریم کہتا ہے۔وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا میں نے کہا قرآن کریم نے اعلان کیا ہے کہ مسجد کا مالک اللہ ہے، انسان نہیں ہے اور فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا کی تفسیر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عملاً یہ فرمائی ہے کہ اسلام میں ہر مسجد کا دروازہ ہر موحد پر کھلا ہے خواہ کسی مذہب سے اس کا تعلق ہو۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا کہا ہے یہ نہیں کہا کہ اسلام کے مطابق نماز پڑھے۔اسلامی تعلیم کے مطابق عبارت کرے۔بلکہ فرمایا اس میں خدا تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔غیر اللہ کی عبادت اس میں نہیں ہو سکتی۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا کی رُو سے اس میں خدائے واحد و یگانہ ہی کی عبادت ہو سکتی ہے۔میں نے کہا عیسائیوں میں سے بہت سے لوگ یو نیٹرین (Unitarian) ہیں یعنی خدائے واحد کو ماننے والے ایک سے زائد فرقے ہیں اور وہ یو نیٹرین کہلاتے ہیں۔میں نے کہا وہ بھی اور دُنیا کا ہر وہ انسان جو اپنے اپنے رنگ میں ایک خدا پر ایمان لاتا ہے۔وہ اس مسجد میں نماز ادا کر سکتا ہے۔وہ اس میں خدا کی عبادت کر سکتا ہے۔اُسے کوئی روک نہیں سکتا۔نہ کسی انسان کا یہ حق ہے کہ وہ اُسے رو کے کیونکہ قرآن عظیم نے یہ اعلان کر دیا ہے سورة الجن آیت ۱۹