سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 104 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 104

سبیل الرشاد جلد دوم بعد تیرہ ہیں جن میں سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور جن کے آخر میں اور چودھویں اور آخری اور چودہ کے عدد کو پورا کرنے والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔) یعنے سلسلہ استخلاف محمد یہ کا آخری خلیفہ جس کا نام مسیح موعود اور مہدی معہود ہے ظاہر ہو جائے اور وہ آیت یہ ہے وَإِذَا الرُّسُلُ أُقتَتُ یعنے وہ آخری زمانہ جس سے رسولوں کے عدد کی تعیین ہو جائے گی یعنی آخری خلیفہ کے ظہور سے قضاء وقدر کا اندازہ جو مرسلین کی تعداد کی نسبت مخفی تھا ظہور میں آ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔اور اس جگہ خلفائے سلسلہ محمدیہ کی تعیین مطلوب ہے۔گویا یوں فرماتا ہے وَإِذَا الْخُلَفَاءُ بُيّنَ تَعْدَادُهُمْ وَحُدِدِ عَدَدُهُمُ بخَلِيفَةٍ هُوَاخِرًا لُخُلَفَاءِ الَّذِي هُوَ الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ فَإِنَّ اخِرَ كُلِّ شَيْيٍّ يُعَيِّنُ مِقْدَارَ ذَالِكَ الشَّيْيُّ وَتَعْدَادَهُ فَهَذَا هُوَ الْمَعْنَى وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتُ - پھر آپ فرماتے ہیں کہ : لَا وَلِيَّ بَعْدِى إِلَّا الَّذِي هُوَ مِنِّي وَعَلَى عَهْدِى 104 میرے بعد کوئی ایسا ولی اور مقرب اور مجدد دین اور خلیفہ پیدا نہیں ہو گا جو مجھے چھوڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض حاصل کر سکے اور مجھ سے علیحدہ بھی رہے اور مقام قرب اور مقام مجد دیت حاصل کر سکے کیونکہ میں عین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدہ کے مطابق امت محمدیہ کے آخری خلیفہ کی حیثیت سے آیا ہوں۔ہم جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے مجد دین کی تاریخ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ایک خصوصیت نمایاں طور پر سب میں موجود ہے جو یہ ہے کہ کسی مجد دنے کسی پہلے مجدد سے اس رنگ میں فیض حاصل نہیں کیا کہ اس نے دعوی کیا ہو کہ فلاں مجدد کے فیض اور برکت سے میں نے اس مقام اطاعت رسول اور فنا فی الرسول کو حاصل کیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ایسا ارفع اور اعلیٰ ہے کہ آپ کے فیض سے کوئی باہر نہیں رہ تحفہ گولڑ و یه صفحه ۹۱ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴ ۲۴ - ۲۴۵ خطبہ الہامیہ طبع اول صفحه ۳۵ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۷۰