حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 10 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 10

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد عل الله 10 خدا کی یہ ایک اور عنایت تھی کہ حضرت رقیہ نے اپنی زندگی کے آخری سال اپنے وطن میں عزیزوں کے ساتھ گزارے۔حضور اکرم میں ہے جس صاحبزادی کا حال دریافت کرنے مکہ کے گردونواح میں پھرتے تھے اب وہ آپ اللہ کے ہمسائے میں رہنے لگی تھیں۔اور حضرت اُم کلثوم اور حضرت فاطمۃ الزہرۃ کو بھی چند سال اپنی بہن کے ساتھ گزارنے کا موقعہ مل گیا۔صلى الله 2 ہجری میں حضرت رقیہ کو چیچک نکل آئی۔یہ دانے نکلنے سے انہیں شدید تکلیف تھی۔یہ وہ زمانہ تھا جب رسول پاک ﷺ غزوہ بدر کی تیاریوں میں مصروف تھے۔رسول پاک ﷺ جس وقت غزوہ بدر کے لیے روانہ ہوئے تو اس وقت حضرت رقیہ شدید بیمار تھیں۔آپ ﷺ نے حضرت عثمان غنی کو غزوہ بدر میں جانے سے روکا اور سیدہ رقیہ کی تیمارداری کا حکم دیا۔آپ ﷺ نے فرمایا اس کے عوض اللہ تعالیٰ انہیں جہاد میں شریک ہونے کا اجر بھی دے گا اور مال غنیمت میں سے انہیں حصہ بھی ملے گا۔آنحضور علی ابھی بدر کے مقام پر ہی تشریف فرما تھے کہ حضرت رقیہ 20 دن کی شدید علالت کے بعد وفات پاگئیں۔وفات کے وقت آپ کی عمر اکیس سال تھی۔عین اس وقت جب قبر پر مٹی ڈالی