حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 9 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 9

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد عل الله نیز دوسرے گھر والوں سے جدائی کا زخم لئے ، دوبارہ ملنے کی امید میں صبر سے وقت گزارتی رہیں۔مگر افسوس که ۱۱ رمضان المبارک، ہجرت مدینه سے تین سال قبل حضرت رقیہ کی والدہ حضرت خدیجہ الکبری انتقال فرما گئیں پھر مکہ میں دوبارہ اپنی والدہ کے ساتھ رہنا سیدہ رقیہ کو نصیب نہ ہوا۔حضرت خدیجہ کی وفات کے وقت حضرت رقیہ کی عمر 17 سال تھی۔حبشہ میں ایک عرصہ تک قیام کرنے کے بعد حضرت عثمان کو خبر ملی کہ رسول اللہ علیہ مدینہ ہجرت کرنے والے ہیں تو آپ حضرت رقیہ اور بعض دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مکہ واپس آ گئے۔جب رسول اللہ علیہ نے مسلمانوں کو مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے کا حکم دیا تو آپ حضرت عثمان کے ساتھ مدینہ ہجرت کر گئیں۔(16) اسی طرح ایک اور انفرادی اعزاز جو آپ کو ملا وہ یہ ہے کہ آپ رسول اللہ ﷺ کی واحد صاحبزادی ہیں جنہوں نے دو ہجرتوں کا شرف حاصل کیا۔ہجرت مدینہ کے وقت حضرت رقیہ کی عمر تقریبا 20 سال تھی۔حبشہ اور مدینہ ہجرت کرنے والے صحابہ وصحابیات اصحاب الجرتین کہلاتے ہیں۔(17) 6 صلى الله حضرت رقیہؓ اور حضرت عثمان مدینہ میں حضرت اوس بن ثابت کے گھر ٹھہرے ، اسلام کے مشہور شاعر حسان بن ثابت آپ کے بھائی تھے کچھ عرصہ بعد رسول اللہ اللہ بھی مدینہ تشریف لے آئے (18)