الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 619 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 619

588 مستقبل میں وحی و الهام غیر تشریعی نبی کی آمد کو بھی ناممکنات میں سے قرار دے دیا جائے اور سلسلہ نبوت کو اچانک اور کلیۂ بند کر دیا جائے۔تاریخ مذاہب سے قطعی طور پر یہ ثابت ہے کہ ہر نبی کیلئے نئی شریعت لانا ضروری نہیں تھا۔چنانچہ ان میں سے حضرت اسحاق، حضرت یعقوب ، حضرت یوسف، حضرت لوط اور حضرت یسعیاہ علیہم السلام کی طرح کے کئی ایسے انبیاء ہیں جو اگر چہ نئی شریعت تو نہیں لائے تھے پھر بھی پہلے آنے والے انبیاء کی طرح یہ انبیاء بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے روحانی امام اور مصلح کے طور پر مبعوث فرمائے گئے تھے۔حوالہ جات 1۔BATALVI, MAULAWI MUHAMMAD HUSSAIN, Isha `at-us-Sunnah (June/July/Aug, 1884) No۔6۔Vol۔7۔p۔169 2۔Sunan Ibn-e-Majah۔Kitabul-Fitan۔Babo Shiddatiz-Zaman