الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 636
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 605 خلافت کو صحیح سمجھنے کی وجہ سے مجرم گردانے گئے تب تو آپ یقیناً مفتری قرار پائیں گے اور شیعہ قانون کے تحت آپ کی سزائے موت عام ضابطہ کی کارروائی ہوگی۔تا ہم اگر مندرجہ بالا عقائد پر ایمان رکھتے ہوئے حضرت عیسی کسی سنی علاقہ میں نازل ہوئے تو زمین پر قدم رکھتے ہی آپ کو واپس آسمان پر بھجوا دیا جائے گا۔لیکن سنی نظریات رکھنے کے باوجود بھی آپ کی زندگی خطرہ سے خالی نہیں ہو گی۔کیونکہ وہاں موجود ہر سنی فرقہ آپ سے اپنے عقائد کی تصدیق چاہے گا ورنہ کا ذب قرار دے کر رڈ کر دے گا۔یہ خیال مشکل ہے کہ جو نہی حضرت عیسی ان ممالک میں تشریف لائیں گے تو یا تو فوراً بریلوی اعتقادات تسلیم کر لیں گے یا وہابی بنیاد پرست بن جائیں گے۔ان دونوں میں سے کس کے عقائد کو آپ درست قرار دے کر اپنا ئیں گے؟ ہر صورت میں اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کو موت کے اس پروانہ پر دستخط کرنا ہوں گے جو ان دو فرقوں کے علماء میں سے کوئی ایک آپ کے خلاف جاری کرے گا۔آپ کو معتوب کرنے کی وجہ صرف یہی نہیں ہوگی کہ آپ کا تعلق کسی اور فرقہ سے ہے بلکہ آپ کی سزائے موت کی بنیاد آپ کے جھوٹے دعوی نبوت پر ہوگی۔مخالفین کی دلیل یہ ہوگی کہ کوئی بھی سچا نبی جھوٹے عقائد نہیں رکھ سکتا۔ہر فرقہ حضرت عیسی کو اپنے عقائد کی کسوٹی پر پر کھے گا نہ کہ اپنے عقائد کو ان کی کسوٹی پر۔پھر یہ سوال اٹھے گا کہ حضرت عیسی کسی فقہی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں؟ آپ حضرت امام مالک۔امام ابوحنیفہ۔امام شافعی یا امام احمد بن حنبل میں سے کس مسلک کی پیروی کریں گے؟ چونکہ آپ کو فقہی اختلافات کا پہلے سے کوئی علم نہیں ہوگا اس لئے اس گورکھ دھندے میں پھنس کر آپ خود کو بے یارو مددگار پائیں گے۔اس وقت ممکن ہے آپ یہ خواہش کریں کہ کاش! میں زمین پر واپس ہی نہ آیا ہوتا۔بالآخر آپ جس فرقہ کو بھی چنیں گے اس کے مخالف 71 فرقے آپ کو کلینڈ رد کر دیں گے۔مزید برآں آیت قرآنی کہ آپ صرف بنی اسرائیل کے رسول ہیں، کی روشنی میں کیا تمام فرقے آپ کو رد کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ؟ ممکن ہے کہ ہجوم میں سے کوئی سر پھرا جنونی یہ نعرہ بھی بلند کر دے کہ ” آپ وہیں واپس چلے جائے جہاں سے آپ آئے ہیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ آپ سے سختی سے یہ مطالبہ بھی کیا جائے