الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 586 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 586

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 555 چھوڑتی چلی جائے گی۔آپ نے فرمایا کہ آپ کا اپنا قصبہ قادیان بھی اس سے محفوظ نہ رہے گا۔لیکن اس کا حملہ آپ کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کر دے گا۔یہ آپ کے گھر کے چاروں طرف حملہ آور ہو گی لیکن اسے آپ کے گھر کی چاردیواری کے اندر بھی داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔إِنِّي أحافظ كُلَّ مَن في الدار یعنی ہر ایک جو تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے میں اس کو بچاؤں گا۔“ آپ نے اپنے ماننے والوں پر یہ بات واضح فرما دی کہ حفاظت کا یہ وعدہ صرف ان لوگوں تک محدود نہیں ہے جو آپ کے ظاہری گھر میں رہائش پذیر ہیں بلکہ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو آپ کے روحانی گھر میں رہتے ہیں یعنی احمد یہ مسلم جماعت۔چنانچہ ایک طرف آپ نے مکند بین کو کھلم کھلا انذار کیا تو دوسری طرف اپنے ماننے والوں کو معجزانہ حفاظت کی خوشخبری دی۔جہاں آپ نے یہ فرمایا کہ احمدی اعجازی طور پر اس آفت سے محفوظ رہیں گے وہاں یہ وضاحت بھی فرما دی کہ وہ لوگ جو صرف نام کے احمدی ہیں استثنائی طور پر اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔مگر احمدی بالعموم اتنے نمایاں تناسب سے بچائے جائیں گے کہ دیکھنے والوں کو اس بات میں کوئی شک نہیں رہے گا کہ یہ حفاظت محض اتفاقی نہیں ہے۔پنجاب میں طاعون کا آنا درحقیقت ایک ایسا انوکھا واقعہ ایسا انوکھا واقعہ ہے جو ہر پہلو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کوئی شخص اپنی صداقت کے نشان کے طور پر نزلہ زکام سے بھی محفوظ رہنے کا دعوی نہیں کر سکتا چہ جائیکہ یہ دعوی کرے کہ اس کے ماننے والے بھی طاعون جیسی مہلک وبا سے بچائے جائیں گے جب تک خود خدا اس کو یہ نشان عطا نہ کرے۔فی الحقیقت یہ ایک عظیم الشان دعوی تھا کہ وہ تمام لوگ جو صدق دل سے آپ کے مہدی دوراں ہونے پر یقین رکھتے ہیں طاعون کے عذاب سے محفوظ رہیں گے۔بالآخر جب عذاب کی گھڑی آن پہنچی تو آپ کے جانی دشمنوں کیلئے گویا موت کا نقارہ بج گیا۔ان میں کئی ایک تو حلفاً اعلان کر چکے تھے کہ مرزا غلام احمد قادیانی خود ہی طاعون کا شکار ہو جائیں گے۔لیکن وہ خود یکے بعد دیگرے اپنے خاندانوں سمیت اس کا شکار ہوتے چلے گئے حتی کہ ان کا ماتم کرنے کیلئے بھی کوئی باقی نہ بچا۔اور پیشگوئی کے عین مطابق آپ کے ماننے والے اتنے