الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 385
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 377 غیر معمولی طور پر بڑا حجم رکھنے کے ساتھ ساتھ کسی قدر جھلی دار بھی ہوتے ہیں جو تیرنے میں اس کی مدد کرتے ہیں۔ایک اور غیر معمولی صلاحیت جو اسے قطبی ماحول سے مکمل طور پر ہم آہنگ کرتی ہے یہ ہے کہ وہ پانی کے اندر اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر اور نتھنے بند کر کے تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر چہ بعض سائنسدان قطبی ریچھ میں پائی جانے والی منفر و خصوصیات کی یہ توجیہہ پیش کرتے ہیں کہ دراصل یہ ارتقا کے عمل کا نتیجہ ہیں لیکن اس کے برعکس بعض اور سائنس دانوں کی رائے اس سے مختلف ہے۔ان کا خیال ہے کہ برفانی ریچھ اور عام ریچھ کی خصوصیات میں اتنا فرق ہے کہ ارتقائی طریق سے ان خصوصیات کی پیدائش میں تو لاکھوں کروڑوں سال کا عرصہ لگا ہو گا۔قطب شمالی کے ماحول کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کے اعتبار سے برفانی لومڑی بھی برفانی ریچھ سے کچھ کم نہیں ہے۔موسم سرما میں گرم رکھنے اور دوسروں سے چھپانے کیلئے اس کے جسم پر گھنے سفید بال اگ آتے ہیں۔اس کے چھوٹے ، گول اور بالدار کانوں سے جو دوسرے علاقہ میں پائی جانے والی لومڑیوں کے کانوں سے مختلف ہوتے ہیں بہت کم مقدار میں جسمانی حرارت خارج ہوتی ہے۔اسی طرح دوسری لومڑیوں کے مقابلہ میں اس کی تھوتھنی اور ٹانگیں بھی بہت چھوٹی ہوتی ہیں جو حرارت کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔برفانی ریچھ کی طرح اس کے تلووں پر بالوں کی موٹی تہ ہوتی ہے جو اسے شدید سردی سے بخوبی محفوظ رکھتی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ لومڑیوں کی تمام اقسام میں صرف صحرائی لومڑی ایسی ہے جس کے تلووں پر برفانی لومڑی کی طرح بال پائے جاتے ہیں۔ظاہر ہے کہ یہ بال صحرا میں اسے شدید گرمی سے بچاتے ہیں۔سفید برفانی لومڑی برفانی ماحول میں آسانی سے چھپ جاتی ہے اور بمشکل نظر آتی ہے لیکن اس کے برعکس اس کے یہی سفید بال کسی اور ماحول میں نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔مثلاً بحر منجمد شمالی کے ساحلوں پر بعض جزیروں میں جہاں برف قدرے کم ہوتی ہے لومڑی کو کسی اور رنگ کے کیموفلاثر (camouflage) کی ضرورت ہوتی ہے۔مثلاً نیلگوں خاکستری رنگ اس ماحول کے عین مطابق ہوتا ہے اور یہاں پر پائی جانے والی لومڑی کے جسم پر بھی بعینہ اسی رنگ کے بالوں کی تہ جم جاتی ہے۔2 یہ حقائق ہمیں پھر سب سے اہم سوال کی طرف متوجہ کرتے ہیں کہ مختلف انواع میں انتخاب طبعی کا کیا کردار ہے؟ قطب شمالی کے ماحول میں زندہ رہنے کیلئے برفانی ریچھ کے