جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 70 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 70

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ( سفرنگ دسا تیر صفحہ 190 ملفوظات حضرت زرتشت مطبوعہ 1280ھ مطبع کراچی، دہلی از سوانح فضل عمر جلد نمبر 1 صفحہ 66 مولفہ مرزا طاہر احمد خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ ) (ترجمہ) پھر شریعت عربی پر ہزار سال گزر جائیں گے تو تفرقوں سے دین ایسا ہو جائے گا کہ اگر خود شارع (صلی اللہ علیہ وسلم) کے سامنے پیش کیا جائے تو وہ بھی ، پہچان نہ سکے گا۔۔۔۔اور ان کے اندر انشقاق اور اختلاف پید اہو جائے گا اور روز بروز اختلاف اور باہمی دشمنی میں بڑھتے چلے جائیں گے۔۔۔۔جب ایسا ہوگا تو تمہیں خوشخبری ہو اگر زمانہ میں ایک دن بھی باقی رہ جائے تو تیرے لوگوں سے فارسی الاصل ) ایک شخص کو کھڑا کروں گا جو تیری گمشدہ عزت و آبرو واپس لائے گا اور اسے دوبارہ قائم کرے گا۔میں پیغمبری و پیشوائی ( نبوت وخلافت ) تیری نسل سے اُٹھاؤں گا۔70 پیشگوئی مندرجہ بالا کے آخری فقرہ کہ پیغمبری و پیشوائی از فرزندان تو برانگیزم میں یہ اشارہ ہے کہ آخری زمانہ کا موعود جب آئے گا تو اس کی اولاد میں سے کوئی اس کا جانشین ہوگا۔۔حضرت شاہ نعمت اللہ صاحب ولی کی پیشگوئی حضرت شاہ نعمت اللہ صاحب ولی نے بھی اس آخری زمانے کے مامور کے بارہ میں پیشگوئی فرمائی ہے۔آپ اُمت مسلمہ کے مشہور صاحب کشف والہام بزرگ تھے۔آپ نے