جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 69
خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے پیش کیا جاتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ماند نہ ہوگا اور ہمت نہ ہارے گا جب تک کہ عدالت کو زمین پر قائم نہ کرے۔" 69 69 (طالموداز جوزف بر کلے باب پنجم مطلو به لندن 1878ء) یہ پیشگوئی مسیح ناصری کے وجود میں پوری نہیں ہوئی کیونکہ نہ اُن کا کوئی فرزند تھا اور نہ پوتا۔یسعیاہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیشگوئی مسیح موعود اور اس کے مبشر فرزند اور پوتے کے متعلق ہے۔جن کے متعلق زیادہ صراحت خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں ہے۔حضرت زرتشت کی پیشگوئی حضرت زرتشت علیہ السلام ( جو مسیح علیہ السلام سے ایک ہزار سال قبل ایران میں گزرے ہیں) نے بڑی واضح پیشگوئی فرمائی ہے۔یہ پیشگوئی زرتشتی مذہب کے صحیفہ دساتیر میں دین زرتشت کے مجد د ساسان اول نے تحریر کی ہے۔اصل پیشگوئی پہلوی زبان میں ہے جس کو زرتشتی اصحاب نے فارسی زبان میں ڈھالا ہے۔چون هزار سال تازی آئین را گذرد چنان شود آن آئین از جدائی ها که اگر بائیں گر نمانند نداندش۔۔۔در افتد درهم و کنند خاک پرستی وروز بروز جدائی و دشمنی در آنها افزون شود۔۔۔پس شمایا بیدخوبی راگر ماندیکدم از همین خرج انگیزم از کسان تووکی و آئین و آب توبه توزسانم و پیغمبری و پیشوائی از فرزندان تو برانگیزم۔"