جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 665 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 665

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 665 اس وجود کے بارے میں نشانیاں بتلائیں مگر نام اس بناء پر کہ یہ وقت سے پہلے کہنا نظام جماعت کے خلاف ہے نہیں بتایا۔خاکسار نے حضرت مرزا مسر در حد کو پہلے کبھی نہ دیکھا تھا اور نہ ہی تصویر دیکھی تھی۔اس خواب میں حضرت مرزا صاحب کو عینک لگائے ہوئے دیکھا تھا۔جب خلافت کمیٹی نے آپ کی خلافت کا اعلان فرمایا اور آپ بیعت لینے کے لئے بیٹھے مگر آپ نے عینک نہیں لگائی تھی خاکسار تھوڑا سا پریشان ہوا کہ چہرہ بھی وہی ہے مگر عینک نہیں۔اس اثناء میں آپ نے اپنی جیب سے عینک نکالی اور پھر خواب والی تصویر حقیقت بن کر سامنے آگئی اور خاکسار کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے اپنے رب کی حمد میں۔( تاریخ تحریر 04را پریل2004ء) ۱۷۹ مکرم ڈاکٹر مبارک احمد شریف صاحب مریم میڈیکل سنٹر چوک یادگارر بوه حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات پر دل بہت اداس تھے اور جسم نڈھال اور پانچویں خلافت کے انتخاب کے سلسلہ میں ایک ایک لمحہ جو کہ تھکا دینے والا محسوس ہو رہا تھا۔اس دوران خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ربوہ میں لوگ اکھٹے ہیں اور سیلاب ہے عوام کا اور ایک ہاتھ پر بیعت ہورہی ہے۔میں اپنے دوستوں سے پتہ کرتا ہوں کہ کس کی بیعت ہورہی ہے۔تو پتہ چلتا ہے کہ ربوہ کے قاضی کی بیعت ہو رہی ہے چنانچہ میں بھی بیعت کر لیتا ہوں۔صبح اٹھنے کے بعد خاکسار اپنی لاعلمی میں نظر دوڑاتا ہے کہ ربوہ کا کون سا قاضی ہے جس کی بیعت خاکسار نے