جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 664
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 664 جب مزید اپنے آپ کو ہوش میں لائی تو میں نے اپنے میاں سے کہا کہ میں نے خلافت کے لئے خواب دیکھا ہے۔میں نے انہیں خواب سنایا۔انہوں نے مجھے کہا کہ طیبہ خاموش ہو جاؤ کسی سے بات نہیں کرنی۔میں قریباً ایک گھنٹہ خاموش رہی مگر میں چاہتی تھی کہ اپنا خواب سناؤں تا کہ گواہی رہے۔یہ سوچ کر میں نے چپکے سے اپنی حلقہ صدر کو فون کیا۔حال پوچھنے کے بعد میں نے ان سے کہا کہ میں نے خلافت کے لئے خواب دیکھا ہے۔میں بتانے لگی تو پھر میرے میاں نے منع کیا اور بیٹے نے بھی۔بیت الذکر سے آگئے واپسی پر میرے تایا جان کے سب سے بڑے بیٹے جو کہ میرے جیٹھ بھی ہیں۔ان کا نام امین الرحمن ہے ہمارے گھر آئے پھر میں نے انہیں اپنا خواب سنایا۔( تاریخ تحریر یکم مئی 2003ء) ۱۷۸ مکرم محمد عبد الوحید خان صاحب اوچ شریف۔بہاولپور حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ کی وفات سے اگلے روز خاکسار ظہر کی نماز ادا کر نے کے بعد پریشانی کی حالت میں لیٹا ہوا تھا کہ تھوڑی دیر کے لئے آنکھ لگ گئی اور خدائے واحد کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں اس ناچیز کی جان ہے نے یہ نظارہ دیکھا کہ بہت فضل لندن کے اس راستے سے جہاں سے حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) داخل ہوتے تھے ایک وجود کو باڈی گارڈ ز کے ہمراہ جمعہ کی نماز کے لئے داخل ہوتے دیکھا اور اسی وقت خاکسار کی آنکھ کھلی اور زبان پر اس وجود کا نام مرزا مسرور احمد جاری تھا۔خاکسار نے بیدار ہونے کے بعد گھر والوں کو