جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 649
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 649 اور میرے دونوں واقف نو بیٹے عبدالقیوم صاحب اور حافظ عبدالماجد صاحب اور میرے چچا سلمان صاحب کے بیٹے یعنی میرے کزن بھائی نسیم احمد صاحب اور امیر ضلع راجن پور چوہدری عطاء اللہ صاحب گول دائرہ میں بیٹھے ہیں کہ میں کیا دیکھتی ہوں کہ ایک دم حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلافت کے لباس میں سامنے آگئے اور ایک آواز آئی ہے کہ جماعت احمدیہ کے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد منتخب ہوئے ہیں۔پھر ہمیں کہا جاتا ہے کھانا کھا لو پھر گلاس جیسے چاندی کے ہوں لمبے بھی ہیں دودھ سے بھرے ہوئے ہیں ہم پانچ کے آگے رکھے گئے ہیں۔اور سب ii۔نے دودھ کے بھرے ہوئے گلاس پینے کے لئے اپنے ہاتھوں میں پکڑ لیے پھر آنکھ کھل گئی۔تدفین کی رات پھر خواب میں دیکھا کہ میں گیلری میں لیٹی ہوں کہ حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سفید سوٹ اور کالاکوٹ پہنے ہوئے مردانہ چال کے ساتھ آتے ہیں اور ایک بڑا سا پیالہ دودھ کا بھرا ہوا مجھے پکڑاتے ہیں۔اور میں دودھ پکڑ کر بہت خوش ہوں۔یادر ہے اس سے قبل میں نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو کبھی نہ دیکھا تھا۔تاریخ تحریر 15 / دسمبر 2005ء) ۱۶۰ مکرم ڈاکٹر محمد عامر صاحب چک ML\70 بھکر جب حضرت خلیلہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات پر M۔T۔A پر حضرت مرزا مسرور احمد ناظر اعلیٰ کی طرف سے وفات کا اعلان آرہا تھا تو خاکسار کے دل میں یہ بات پختہ ہوگئی کہ حضرت مرزا مسرور احمد ہی خلیفہ ہوں گے اور ان کے پروگرام ہی