جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 648
די خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۵۸ مکرم مقصود احمد صاحب سیکرٹری مال گوٹھ فتح پور ضلع سانگھڑ 648 حضرت خلیفہ المسیح الرابع حمہ اللہ کی وفات والے دن بے چینی اور کرب میں دعائیں کرتا ہوا سو گیا۔اس رات خواب میں دیکھا کہ انتخاب خلافت ہو رہا ہے۔اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام خلیفہ کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔جس پر آپ فرماتے ہیں کہ میں تو اس قابل نہیں کہ مجھ پر یہ بوجھ رکھا جائے۔اس کے بعد تمام بزرگوں نے ہاتھ کھڑے کر کے آپ کے حق میں ووٹ دیا اور آپ کو خلیفہ چن لیا۔اس سے پہلے خاکسار نے نہ تو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو دیکھا تھا اور نہ ہی میری ملاقات آپ سے ہوئی تھی اور نہ ہی میں آپ کے نام سے واقف تھا۔اس کے بعد خاکسار کے کرب کی حالت جاتی رہی اور دلی سکون ہو گیا۔اس کے تین دن بعد انتخاب خلافت میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے انتخاب کا اعلان ہوا تو دل حمد سے بھر گیا۔( تاریخ تحریر 24 /اکتوبر 2005ء) ☆۔۔۔۔۔۱۵۹ مکرمہ شمیم افشین صاحبہ زوجہ عبداللطیف صاحب صدر لجنہ اماءاللہ دا جل ضلع راجن پور حضرت خلیفہ المسح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات والی رات خواب میں دیکھا کہ میں