جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 650
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ایم ٹی اے پر آیا کریں گے۔650 ( تاریخ تحریر 31 اکتوبر 2005ء) ۱۶۱۔مکرم عبدالغفار ڈار صاحب سابق ایڈیٹر ہفت روزہ "اصلاح" سرینگر حال راولپنڈی جس روز پیارے آقا حضرت خلیفہ اسمع الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات حسرت آیات کی اندوہناک خبر ملی ہے تو ساتھ ہی معلوم ہوا کہ ممبران مجالس انتخاب خلافت لنڈن جارہے ہیں۔میں نے عزیزم سید عبدالحئی صاحب ناظر اشاعت کو اسی دن فون کیا اور استفسار کیا آپ مجھے یہ بتائیں کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب بھی اس وفد میں شامل ہیں انہوں نے اثبات میں جواب دیا اور مجھے اطمینان ہوا کہ میری جماعتی سوچ کے مطابق انتخاب خلافت کے اجلاس میں آپ کی شرکت بطور خاص اس لئے ضروری تھی کہ میری وجدانی کیفیت نے میرے دل میں ایک شیخ کی طرح یہ بات پیوست کی کہ پانچویں خلیفہ کے طور پر جماعت احمدیہ کے خلیفہ پنجم بہر حال آپ کے سوا کوئی اور نہیں ہوگا۔چنانچہ میں نے حضور کے نام اسی دن یعنی انتخاب خلافت سے قبل بڑے وثوق کے ساتھ اپنی بیعت کا خط لکھ دیا۔حضور نے مجھے اس خط کا جواب بھی دیا جو میرے پاس موجود ہے اس سلسلہ میں اپنی اس خوش نصیبی کے طور پر عزیزم مکرم سید عبدالحئی شاہ صاحب کی یہ بات بھی تحریر کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ انہوں نے واپس آکر حالات بتاتے ہوئے کہا کہ جب حضور کا الہی منشاء کے مطابق انتخاب عمل میں آیا اور وہ دعا کر رہے تھے ان کو میرا