جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 422 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 422

خلافت رابعه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 422 مرزا طاہر احمد کے بارے میں خواب آیا تھا کہ جس طرح حضور کے جنازے میں لوگ اکھٹے تھے اسی طرح لوگوں کو خواب میں دیکھا اور آپ نے بہت بڑا وزن ایک اونٹ پرا کیلے ہی اٹھا کر رکھ دیا اتنا بڑا وزن تھا کہ اونٹ نے بھی وہ وزن بڑی مشکل سے اٹھایا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی وفات پر میں نے سمجھ لیا کہ آپ نے خلافت کا بوجھ اٹھایا تھا۔تاریخ تحریر 28 جون 1982ء) ۹۶ مکرمہ امته البشریٰ صاحبہ بنت محمد ی مقبول صاحب جھنگ صدر میں حلفا بیان کرتی ہوں کہ حضرت طلیقہ اسمع الثالث ( رحمہ اللہ) کی وفات حسرت آیات سے چند دن قبل نماز تہجد کے وقت یہ خواب مجھے آئی جو من و عن لکھ رہی ہوں۔میں نے دیکھا کہ بہت اقصیٰ ربوہ سے باہر آنے والی سڑک کی ایک جانب کھڑی ہوں۔کافی لوگ سڑک پر آجارہے ہیں۔کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) نماز پڑھا کر بیت سے باہر تشریف لاتے ہیں۔جب حضور میرے پاس سے گزرتے ہیں۔تو وہیں زمین پر گر جاتے ہیں۔حضور کے گرتے ہی یہ مشہور ہو جاتا ہے کہ حضور وفات پاگئے ہیں میرا دل غم سے بھر جاتا ہے۔اور صدمہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔میں اسی عالم میں حضور کی زیارت کرنے کی غرض سے آگے بڑھتی ہوں تو لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنتی ہوں کہ حضور خلیفہ وقت فوت نہیں ہوئے بلکہ جماعت کا ایک عالم فوت ہو گیا۔کیا دیکھتی ہوں کہ اس جگہ جہاں حضور گر پڑے تھے۔وہاں سے ایک شخص جس