جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 421 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 421

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 421 جھک کر بہت روئی۔میں نے اپنے رب سے کہا کہ حضور کی بیماری کو جڑ سے ختم کر کے انہیں دوبارہ نئی زندگی دے۔لیکن پتہ نہیں کیوں اس خواب کے بعد جب بھی میں حضور کے لئے دعا کرتی۔میرے سامنے میری خواب یکدم چھا جاتی اور مجھے ایسا لگتا کہ اللہ میاں مجھے کہہ رہا ہے کہ نادان تو کیوں روتی ہے میں نے تو تجھ پر سب کچھ واضح کر دیا ہے۔حضور کی وفات تک مجھے دعا کر کے بالکل بھی تسلی نہیں ہوتی تھی۔حضور کی وفات کی خبر جتنی روح فرساں تھی۔اتنا ہی نئے خلیفہ کا سوچ کر سخت ذہن الجھا ہوا تھا۔میری زبان ، دل اور دماغ پتہ نہیں کیوں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی چیخ چیخ کر گواہی دے رہے تھے۔جب بھی میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کے متعلق سوچتی تو مجھے ایک دم اپنی خواب میں دیکھی ہوئی نئی اور خوبصورت لکڑی یاد آجاتی اور ساتھ ہی حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا چہرہ نگاہوں کے سامنے گھوم جاتا۔جس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا انتخاب ہوا تو امی ایک دم خوشی سے مجھے کہنے لگیں۔" طاری تیری خواہش پوری ہوگئی۔مرزا طاہر احمد صاحب ہی خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔" اس وقت میری اتنی عجیب کیفیت ہوئی کہ خوشی کے مارے میرا جسم کا پنپنے لگا اور میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو رواں ہو گئے۔اور میں نے اپنے خدا کے حضور جھک کر اس کا شکر ادا کیا جس نے مجھے جو کچھ بتایا وہی کر دکھایا۔۹۵ مکرم خیر دین صاحب نمبر دار چک نمبر 391D تحصیل خوشاب ضلع سرگودها حضرت خلیفة اصبح الثالث (رحمہ اللہ ) کی وفات سے پہلے مجھے حضرت صاحبزادہ