جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 423 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 423

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 423 نے سوٹ یعنی پتلون اور کوٹ پہنا ہوا ہے۔اور گلے میں گلاب کے خوبصورت ہار پہنے ہوئے ہیں۔اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔اور سب انہیں حضور کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔آنکھ کھلی تو فجر کی آذان ہو رہی تھی۔اس خواب کے چار یا پانچ دن بعد عین اس وقت حضرت خلیله انسیح الثابت ( رحمه الله ) کے انتقال پر ملال کی خبر ہمیں موصول ہوئی میری حالت بالکل اسی طرح تھی۔جس طرح یعنی فجر کے وقت خواب کے بعد ہوئی تھی۔بعد میں جب میں نے یہ خواب سب کو سنائی تو میرے ماموں نے مجھے بتایا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب بھی پتلون اور کوٹ پہنتے رہے ہیں سبحان اللہ۔خواب کس شان سے پورا ہوا کہ خلیفہ وقت تو فوت نہیں ہوا تھا بلکہ وہ تو گلاب کے ہار گلے پہن کر بڑی شان سے ہمارے درمیان جلوہ افروز ہوئے۔( تاریخ تحریر 25 جون 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔-i مکرم عبدالباری احمدی صاحب کیلگری کینیڈا یکم اور 02 جون 1982 ء کی درمیانی شب خواب میں دیکھا کہ میں جماعت کے نئے خلیفہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی خدمت اقدس میں بیعت کا ٹیلیگرام دے رہا ہوں اور ساتھ اپنے تمام گناہوں کی معافی کا لکھ رہا ہوں۔خواب میں ہی حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ( رحمہ اللہ) کی طرف سے میری بیعت قبول کئے جانے اور معاف کئے جانے کا بگرام موصول ہوتا ہے۔اس خواب کا ذکر میں نے اسی دن بطور گواہ محترم ڈاکٹر مرز امحی الدین