جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 284 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 284

خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے 284 ایک بہت بڑی مسجد ہے مسجد کو نہایت اعلیٰ طریقے سے سجایا گیا ہے بہت سے لوگ وہاں بیٹھے ہیں جن میں خاکسار بھی شامل ہے۔اتنے میں کوئی شخص اعلان کرتا ہے کہ خلیفۃ امسیح انتظامات دیکھنے تشریف لا رہے ہیں جب خاکسار نے اوپر نگاہ اٹھائی تو حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ہیں جو بہت لوگوں کے ہمراہ تشریف لائے ہیں۔مکرمہ امتہ الوحید صاحبہ سیٹھی بنت سیٹھی خلیل الرحمان صاحب جہلم آج سے ڈیڑھ ماہ قبل خواب میں دیکھا کہ اس قدر فوج مغرب سے مشرق کی طرف جارہی ہے کہ ختم ہونے میں نہیں آتی اور ان کی کمانڈ ناصر نامی کوئی شخص کر رہے ہیں۔جو احمدی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔جب مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ احمدی ہیں تو میں بے حد خوش ہوتی ہوں اور میں محسوس کرتی ہوں کہ میں بھی اس فوج میں شامل ہوں۔لیکن ایک ہی جگہ کھڑی لوگوں کو خوشی سے بتاتی ہوں کہ ہمارے احمدی بھائی ناصر احمد اتنی بڑی فوج کے کمانڈر ہیں۔مرسلہ امتہ الوکیل سیٹھی 711/G مشین محلہ جہلم)