جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 285 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 285

خلافت ثالثه : مبشر رویا ،خواہیں اور الہی اشارے مکرم عبد العزیز صاحب قریشی میڈیکل پریکٹشنز۔ربوہ بندہ نے 8،9/اکتوبر کی شب خواب میں دیکھا کہ 285 حضرت خلیفہ اسیع الثانی نے اپنے بڑے بیٹے کو بازووں سے پکڑ کر ایک اونچی جگہ پر کھڑا کیا اور ان کے گلے میں گلاب کے پھولوں کا ہار ڈال دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۶۳۔مکرم محمد شریف صاحب ایم اے ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول واں رادھا رام حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ ماہ اکتوبر 1965ء کے آخری عشرہ میںجبکہ ابھی مجھے حضرت خلیفہ امسح الثانی کی خون میں انفیکشن والی بیماری کی اطلاع نہیں ملی تھی۔میں نے خواب میں ایک اشتہار دیکھا۔جس پر لکھا تھا۔"مرزا ناصر احمد خلیفہ سوم " اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ میں نے یہ خواب حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی وفات سے دو ہفتہ قبل دیکھا تھا۔