جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 255 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 255

خلافت ثالثه : مبشر رویا،خواہیں اور الہی اشارے ۲۰ مکرم حضرت مرز اغلام رسول صاحب پشاوری کا کشف 255 آپ کے داماد محترم پروفیسر بشارت ارجن صاحب ربوہ بیان کرتے ہیں۔میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ میرے خسر حضرت مرزا غلام رسول صاحب پشاری جور فیق تھے اور صاحب کشوف رؤیاء تھے۔اغلبا 1945 ء یا 1946 میں انہوں نے قادیان میں خاکسار سے بیان کیا تھا کہ " میں نے کشفی حالت میں دیکھا ہے کہ مرزا ناصر احمد صاحب کے سینہ میں ایک نور ہے یا ایک نور چمک رہا ہے۔" پھر یہ بھی فرمایا کہ " میں نے مرزا ناصر احمد صاحب کو جماعت احمدیہ کا خلیفہ بنا ہوا دیکھا ہے۔" ۲۱۔مکرم قریشی فضل حق صاحب گولباز ار ر بوه خاکسار حلفاً عرض کرتا ہے کہ قادیان میں میں نے ایک خواب دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام مسجد اقصی سے بڑے بازار کی میٹر ھیوں پر سے باہر تشریف لائے اور دروازے پر کھڑے ہو گئے۔دروازے کے سامنے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ( مرزا ناصراحم ) اور خاکسار کھڑے ہیں۔میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام